Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں نگراں حکومتوں کے قیام کا آئینی عمل جاری ہے۔ تاہم اب سوال اٹھتا ہے کہ 90 دنوں میں صرف دو ہی صوبوں میں انتخابات ہوں گے یا قومی اسمبلی اور دیگر صوبوں میں بھی عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
اکثر بچے یا بڑے انٹرنیٹ پر الفاظ بنانے والے گیمز کھیلتے ہیں لیکن یہ گیمز عموماً انگریزی زبان کے ہی ہوتے ہیں۔ اب اردو زبان کے فروغ اور نئی نسل کی شناسائی کے لیے ہجّے ڈاٹ کام نامی ایک ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کے کیا مقاصد ہیں اور یہ کس عمر کے لوگوں میں زیادہ مقبول ہے؟ نوید نسیم کی رپورٹ۔
گجرات کے رہائشی نواز شریف کو قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 16 سال جیل میں گزارنے کے بعد انہیں انصاف تو ملا لیکن ان کا کیس اپنے ہم نام وزیرِ اعظم کی وجہ سے بھی تاخیر کا شکار رہا۔ کیوں کہ دونوں نواز شریف کا مقدمہ ایک ہی وقت اور ایک ہی عدالت میں چل رہا تھا اور دونوں کے وکیل بھی ایک تھے۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین کی سخت کرونا پالیسیوں اور کاروباری ماحول کی وجہ اپنے کچھ پروڈکشن یونٹس بھارت اور ویتنام منتقل کرنے کا منصوبہ تیز کردیا ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا ایپل بھارت کی طرح اپنے پروڈکشن یونٹس پاکستان میں بھی منتقل کرسکتا ہے جہاں دیگر بڑی کمپنیاں اپنے موبائل بنا رہی ہیں۔
واقعے میں ہلاک ایک طالب علم کی والدہ گل رعنا کہتی ہیں کہ ہم پہلے دن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے بچوں کے خون کے چھینٹے ان لوگوں کے ہاتھوں پر ہیں جو اس کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ جن لوگوں نے خون بہایا ہے وہ تو ذمہ دار ہیں ہی لیکن یہ دہشت گرد یہاں تک کیسے پہنچے، ان کو روکنے والا کوئی نہیں تھا کیا؟
انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے۔ لیکن اس بار انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ان کے مداحوں کا معروف گروپ 'دی بارمی آرمی' بھی پاکستان آیا ہے۔ دی بارمی آرمی کی تاریخ کیا ہے اور وہ پاکستان کا دورہ کتنا انجوائے کر رہے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ای کامرس پلیٹ فارم 'ایمیزون' پر تقریباً سات ہزار پاکستانی سیلر رجسٹرڈ ہیں۔ لیکن ان سیلرز کی بڑی تعداد کا تعلق کراچی یا لاہور جیسے بڑے شہروں کے بجائے میاں چنوں اور ساہیوال سے ہے۔ یہ دو چھوٹے شہر ایمیزون پر اتنا آگے کیسے پہنچے؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں
دنیا بھر میں فٹ بال شائقین قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ پاکستانی شائقین بھی میچز تو دیکھ رہے ہیں لیکن اپنی ٹیم نہ ہونے کی وجہ سے دیگر ملکوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ کیوں نہیں لے پاتی؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی بریت کا تفصیلی آنے کے بعد ایک بار پھر یہ معاملہ موضوع بحث ہے۔ معروف مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی کہتے ہیں کہ ملزمان کو رعایت دینے کے معاملے پر وارثوں اور ریاست کا بیک وقت راضی ہونا ضروری ہے۔ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں، اس کہاوت پر پاکستانی نژاد فرانس کے شہری علی سعد پورا اترتے ہیں جنہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ فرانس سے پاکستان کا بذریعہ روڈ سفر کیا۔ اس روڈ ٹرپ پر کتنا خرچہ آیا اور ان کا یہ سفر کیسے گزرا؟ جانتے ہیں ان ہی کی زبانی نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
آگمینٹڈ ریئلٹی کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور اس پر بہت کام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی ایک اسٹارٹ اَپ اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے اور امریکہ میں بھی اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ آگمینٹڈ ریئلٹی کیا ہے اور اس سے گھر بیٹھے دنیا کی سیر کیسے ممکن ہے؟ نوید نسیم کی رپورٹ۔
پاکستان کی سیاست میں اہم رہنماؤں کی مبینہ آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ نیا نہیں۔ حال ہی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کی مبینہ آڈیوز لیک ہوئی ہیں۔ یہ آڈیوز کیسے ریکارڈ کی جاتی ہیں اور ریکارڈنگ کے لیے کون سی ٹیکنالوجی اور آلات استعمال ہو سکتے ہیں؟
سن 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ پاکستان کی تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اب اس فلم کو دوبارہ ایک نئی کہانی اور انداز کے ساتھ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ مشہور کردار مولا جٹ اور نوری نتھ کیسے تخلیق ہوئے اور یہ فلم اتنی مشہور کیوں ہوئی؟ نوید نسیم کی رپورٹ
پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین کے رہائشی محمد اقبال رانجھا پر 1998 میں قتل کا الزام صرف اس لیے لگا تھا کیوں کہ اصل میں قتل کرنے والے شخص کا نام بھی اقبال تھا۔ 22 برس ڈیتھ سیل میں گزارنے والے اقبال رانجھا کو رہائی کیسے ملی؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں
دنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان بھی رفتہ رفتہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی کمپنی نے الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پر سفر کا خرچ صرف دو روپے فی کلومیٹر تک آئے گا۔ لاہور سے نوید نسیم کی رپورٹ۔
ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی زندگی میں دو بار پاکستان کا دورہ کیا۔ 1997 میں پاکستان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں وہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) بھی گئیں۔ این سی اے میں زیرِ تعلیم وزیرستان کے طلبہ نے ملکہ کو اسلام کی دعوت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ اس سال اتنی زیادہ بارشیں کیوں ہوئیں اور کیا اب ہر سال ایسی ہی بارشیں ہوں گی؟ کیا آئندہ برسوں میں بھی اتنے بڑے سیلاب آئیں گے؟ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو کتنا خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے کیا کیا جائے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے رضاکار محمد ہلال نے سیلاب کے دوران انسان دوستی اور بہادری کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران 24 افراد کی زندگیاں بچائیں۔ اس کے علاوہ وہ اب تک 400 سے زائد افراد کو دریا سے ریسکیو کر چکے ہیں۔ محمد ہلال کی کہانی دِکھا رہے ہیں نوید نسیم۔
جنوبی پنجاب کے علاقے روجھان میں سیلاب کے باعث ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ متاثرین میں بلوچی زبان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سعید تبسم مزاری بھی شامل ہیں جو اپنے خاندان سمیت ایک خیمے میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اس شاعر کی کہانی دیکھیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ روجھان بھی اونچے درجے کے سیلاب میں گھرا ہوا ہے۔ کوہِ سلیمان اور دریائے سندھ کے درمیان واقع اس علاقے کے مکین اپنا گھر بار چھوڑ کر سڑکوں کے کنارے رہنے پر مجبور ہیں۔ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
مزید لوڈ کریں