Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی زندگی میں دو بار پاکستان کا دورہ کیا۔ 1997 میں پاکستان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں وہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) بھی گئیں۔ این سی اے میں زیرِ تعلیم وزیرستان کے طلبہ نے ملکہ کو اسلام کی دعوت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ اس سال اتنی زیادہ بارشیں کیوں ہوئیں اور کیا اب ہر سال ایسی ہی بارشیں ہوں گی؟ کیا آئندہ برسوں میں بھی اتنے بڑے سیلاب آئیں گے؟ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو کتنا خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے کیا کیا جائے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے رضاکار محمد ہلال نے سیلاب کے دوران انسان دوستی اور بہادری کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران 24 افراد کی زندگیاں بچائیں۔ اس کے علاوہ وہ اب تک 400 سے زائد افراد کو دریا سے ریسکیو کر چکے ہیں۔ محمد ہلال کی کہانی دِکھا رہے ہیں نوید نسیم۔
جنوبی پنجاب کے علاقے روجھان میں سیلاب کے باعث ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ متاثرین میں بلوچی زبان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سعید تبسم مزاری بھی شامل ہیں جو اپنے خاندان سمیت ایک خیمے میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اس شاعر کی کہانی دیکھیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ روجھان بھی اونچے درجے کے سیلاب میں گھرا ہوا ہے۔ کوہِ سلیمان اور دریائے سندھ کے درمیان واقع اس علاقے کے مکین اپنا گھر بار چھوڑ کر سڑکوں کے کنارے رہنے پر مجبور ہیں۔ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پنجاب کی تاریخ میں ہیر رانجھا کے عشق کی لوک داستان اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔ چوپالوں، عوامی میلوں اور محفلوں میں اس داستان کو ترنم سے سنانے کی روایت 'ہیر گوئی' کہلاتی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں سالہا سال سے ہیر گوئی کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں مگر اب اس رجحان میں کمی آئی ہے۔ نوید نسیم کی رپورٹ
سن 1947 میں تقسیم ہند کے وقت پاکستان آنے والوں کی ہجرت کی یادیں آج 75 برس بعد بھی تازہ ہیں۔ مہاجرین کے قافلے کس طرح آگ و خون سے گزر کر پاکستان پہنچے اور انہیں اس سفر میں کن مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ سنیے ہجرت کرنے والوں کی کہانی انہی کی زبانی، نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
قیامِ پاکستان کے بعد کے ابتدائی برسوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری پھلی پھولی اور کئی فلمیں نہ صرف یہاں بلکہ بھارت میں بھی مشہور ہوئیں۔ لیکن 70 اور 80 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی لالی وڈ فلم انڈسٹری زوال پذیر کیوں ہوگئی؟ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں اسٹارٹ اپس کو اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، عالمی کساد بازاری، مقامی سطح پر غیر یقینی صورتِ حال، سرمایہ کاری فراہم کرنے والوں کی کمی، محدود غیر ملکی سرمایہ کاری اور فرموں کو آپریشنز محدود کرنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اور کےٹو سمیت کئی بلند ترین پہاڑ سر کرچکے ہیں۔ وہ حال ہی میں 'قاتل پہاڑ' نانگا پربت کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں البتہ یہ مہم ان کے لیے زیادہ خوش گوار ثابت نہیں ہوئی۔ نانگا پربت پر راستہ بھٹکنے کے بعد شہروز کاشف پر کیا گزری؟ جانتے ہیں انہی کی زبانی نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پنجاب میں اتوار کو 20نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جو حمزہ شہباز کی قسمت کا فیصلہ کریں گے کہ وہ وزیرِاعلیٰ پنجاب رہیں گے یا ان کی جگہ پرویز الٰہی لے لیں گے۔ ان انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کیا کردار ہوسکتا ہے اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں کون اکثریت لے سکتا ہے؟ جانیے نویدنسیم کی رپورٹ میں۔
حکومتِ پاکستان نے نئے مالی سال کے بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لیے کئی مراعات کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی اسے باقاعدہ صنعت کا درجہ بھی دیا ہے۔ کیا زبوں حالی کا شکار فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے یہ مراعات کافی ہیں؟ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان کی سیاست میں اکثر متنازع ویڈیوز یا آڈیوز کا چرچا رہتا ہے۔ آج کل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو خبروں میں ہے جسے تحریکِ انصاف جعلی قرار دے چکی ہے۔ جعلی ویڈیو یا آڈیو بنانا کتنا آسان ہے اور یہ بنتی کیسے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
جنوبی کوریا کے مشہور میوزک بینڈ 'بی ٹی ایس' نے جمعے کو اپنا نیا البم 'پروف' ریلیز کردیا ہے۔ دنیا بھر کی طرح اس بینڈ کے چاہنے والے پاکستان میں بھی ہیں اور کے پاپ کو پسند کرنے والوں کے باقاعدہ فین کلبز بنے ہوئے ہیں، ان فین کلبز کا مقصد کیا ہے۔ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
کمال احمد کی بیوہ رابعہ کا کہنا ہے کمال کی کمائی سے گھر کے خرچے پورے نہیں ہوتے تھے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے صرف اپنے دو بڑے بچوں کو اسکول میں داخل کرایا تھا۔ رابعہ کے بقول کمال ہی ان کا واحد سہارا تھے۔
لاہور کے 77 سالہ سلیم چوہدری اپنے لڑکپن میں ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے اسٹوڈیو آئے تھے اور پھر فلم انڈسٹری کے ہی ہو کررہ گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 60 برس لالی وڈ کو دیے لیکن اب بڑھاپے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سلیم چوہدری کی کہانی دیکھیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں ان دونوں شدید گرمی ہے۔ مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے ہر طبقہ بالخصوص دیہاڑی دار اور مزدور زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ہیٹ ویو کی وجوہات کیا ہیں؟ اور اس سے لوگوں کی زندگی پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟ جانیے لاہور سے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے مطابق عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں خارجہ پالیسی کے محاذ پر اُونچ نیچ رہی۔ ان کے بقول سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر اختلافات بھی تھے۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائے وہ سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں۔ اُن کے بقول اب شہباز شریف خود بیساکھیاں ڈھونڈ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ رہے ہیں، وہ اب حکومت میں ہیں تو ڈلیور کر کے دکھائیں۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر چوہدری پرویز الہٰی کا انٹرویو دیکھیے وائس آف امریکہ کے اسد صہیب اور نوید نسیم کے ساتھ۔
اخبارات میں کارٹون چھپنے کی روایت دہائیوں سے چلی آ رہی ہے جسے اب بھی اہمیت حاصل ہے۔ سیاسی جماعتوں پر ہلکی پھلکی تنقید ہو یا کسی سنجیدہ بحث سے طنز و مزاح کا پہلو نکالنا ہو، کارٹونسٹ ہر معاملے کو تصاویر کی شکل میں عوام کے سامنے لاتے رہے ہیں۔ لیکن اب صحافیوں کے لیے بڑھتے چیلنجز کے دوران کیا ان کا کام بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے اور کیا کارٹونسٹ اپنے کام میں آزاد ہیں؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں