اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’جہاں تک حقانی (نیٹ ورک) کا تعلق ہے تو میں یہ واضح کر چکا ہوں کہ یہ آپریشن سب کے خلاف اور میں دوبارہ کہوں گا کہ یہ تمام دہشت گردوں کے خلاف ہو رہا ہے۔‘‘
افتخار محمد چوہدری کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ 14 روز میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے معذرت نا کی یا ہرجانہ ادا نا کیا تو اُن کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ضمن میں حکومت پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
شوال کے علاقے میں جیٹ طیاروں سے کی گئی بمباری میں دہشت گردوں کے کم از کم چھ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
نجم سیٹھی نے پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے نئے عبوری چیئرمین کی تقرری تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
سرتاج عزیز اور جیمز ڈوبنز کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچپسی کے دوطرفہ اُمور کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے باعث دہشت گرد ’راہ فرار‘ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین ’یو این ایچ سی آر‘ کی ترجمان دنیا اسلم خان نے کہا کہ اس وقت بنیادی چیلنج یہ ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کی اکثریت کیمپوں میں نہیں رہ رہی ہے۔
صحافی فیض اللہ کو افغانستان کی ایک عدالت نے سفری دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہونے پر چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔
فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق فضائی کارروائی اس وقت کی گئی جب القاعدہ سے منسلک جنگجو علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے
میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ میرعلی میں تحریک طالبان پاکستان کا مقامی کمانڈر مطیع اللہ بھی مارا جا چکا ہے۔
اب تک کی کارروائی میں حکام کے مطابق 430 سے زائد جنگجو مارے جا چکے ہیں جن میں ازبک اور دیگر ممالک کی شہریت رکھنے والے غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔
عالمی ادارہ خوراک و زراعت "ایف اے او" نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ جانور بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں اور ان کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ان سے بیماریاں مقامی آبادی کے جانوروں میں بھی منتقل ہو سکتی ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر دہشت گرد غیر ملکی تھے تاہم اُن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری ہے اور اس دوران ہونے والے یہ دوسرا مشتبہ امریکی ڈرون حملہ ہے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن کے ایک کمانڈر میجر جنرل ظفر اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میرانشاہ کے 80 فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کیا جا چکا ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' سے جاری ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں کی گئی فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔
میرانشاہ میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں ایک مرتبہ پھر فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ اس کارروائی میں تمام ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔
ہفتہ کی صبح تازہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جس سے اُن کی زیر استعمال غاروں اور اسلحہ و بارود کے ذخیرے تباہ ہو گئے۔
اسٹوڈنٹس موٹر اسپورٹس مقابلوں کے لیے دنیا بھر سے 178 ٹیموں نے شرکت کے لیے درخواستیں دی تھیں جن میں سے صرف 114 ہی اس مقابلے کی حقدار قرار پائیں، پاکستان اُن میں سے ایک ہے۔
مزید لوڈ کریں