پشاور میں اسکول پر دہشت گردوں کے بدترین حملے کو ایک سال بیت گیا ہے۔ پاکستانی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پوری قوم کی سوچ بدلنے کا سبب بنا۔
وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات سب کی خواہش تھی۔
لشکر جھنگوی کے ایک ترجمان کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو بھیجے گئے پیغام کے مطابق دھماکا پاکستان میں بسنے والے اہلِ تشیع کی طرف سے ایران کا ساتھ دینے اور شام کے صدر بشار الاسد کی مدد کرنے کا ردعمل ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ’’طالبان پر ہمارا اثر ضرور ہے کسی حد تک، لیکن طالبان کو ہم کنٹرول نہیں کرتے۔ لیکن وہ اثر استعمال کریں گے کہ وہ افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کریں۔‘‘
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملی کی مستقل نگرانی کو یقینی بنانا چاہیئے اور اُن کے بقول یہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق ’شاہین تھری‘ نامی اس میزائل کا تجربہ جمعہ کو کیا گیا اور اس کا مقصد اس ہتھیار کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی۔
’انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم‘ کے مینجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس مقصد کے لیے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ترکمانستان جائیں گے۔
دریں اثنا افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ایک اہم ہوائی اڈے پر طالبان کے مہلک حملے میں حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
سشما سوراج نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے دفتر خارجہ میں ملاقات بعد میڈیا کے نمائندوں کے سامنے اس اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔
صلاح الدین ربانی نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ الزام تراشی کا سلسلہ ختم ہو اور ہم اس بات کو یقینی بنانے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں تاکہ بات چیت پر یقین رکھنے والے طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے قندھار میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ دشمن ہے۔
کیلیفورنیا میں فائرنگ کے بعد جب یہ خبر منظر عام پر آئی کہ تاشفین ملک کا تعلق لیہ سے ہے تو ذرائع ابلاغ نے اُن کے آبائی علاقے کا رخ کیا۔
سعودی عرب میں پرورش پانے والی تاشفین نے ملتان کی معروف درسگاہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سے فارمیسی کی تعلیم حاصل کی اور دوران مذہبی ادارے الھدیٰ میں بھی داخلہ لیا۔
پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی آمد سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پائے جانے والے تعطل میں کسی حد تک کمی آئے گی۔
پاکستانی وزیراعظم نے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اگر امریکہ رابطہ کرے گا تو جو بھی معاونت اور جو مدد ہو گی وہ ضرور دیں گے۔
’ہارٹ آف ایشیا‘ استبول میں ہونے والے ایک سربراہ اجلاس کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے عمل کا حصہ ہے۔
طالبان ذرائع کے مطابق دھڑوں میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت کے دوران تلخی بڑھنے کے بعد فائرنگ سے ملا اختر منصور زخمی ہو گئے، جس کے بعد اُنھیں بظاہر علاج کے لیے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان ’نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام‘ کے سربراہ ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ لگ بھگ 80 ہزار ایسے افراد ہیں، جو ممکنہ طور پر ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے کے باوجود اپنی بیماری سے متعلق لاعلم ہیں اور اُن کے بقول یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
وفاقی سیکرٹری عارف احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ خواہش ہے کہ اسکول کی سطح پر بچوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اس رابطے کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں