بلوچستان کے اسحاق لہڑی گزشتہ تین دہائیوں سے مجسمے بنا رہے ہیں لیکن انہیں شکوہ ہے کہ پاکستان میں اس فن کو پذیرائی نہیں ملتی۔ ان کے بقول یہاں آج بھی مجسمہ سازی کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اسحاق لہڑی کی کہانی مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔
بولان کے علاقے کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹبلری کے منی ٹرک کو نامعلوم حملہ آور نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے رکنی بازار میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اتوار کی صبح رکنی بازار میں ایک حجام کی دکان کے باہر اس وقت ہوا جب وہاں لوگوں کا رش تھا۔
چند روز قبل مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد خان مری کے دو بیٹوں اور ایک نامعلوم لڑکی کی لاشیں ملی تھیں جس پر وزیرِ اعلٰی ہاؤس کے باہر کئی روز سے احتجاج جاری تھا۔
ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ شہری کسی افواہ پر کان نہ دھریں اور رپورٹ کا انتظار کریں تاکہ ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
خان محمد مری کا کہنا ہے کہ لاشوں میں ایک ان کا بڑا بیٹا نواز ہے جس کی عمر 16 سال تھی جب کہ دوسری لاشں دوسرے بیٹے عبدالقادر کی ہے۔ کنوئیں سے ملنے والی تیسری لاش ان کی اہلیہ بی بی گراناز کی ہے۔ ان کے بقول وہ ایک سردار کی نجی جیل میں تھے اور انہوں نے اس کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج بھی کیا تھا۔
کوئٹہ میں آباد ہزارہ برادری افغانستان سے پاکستان ہجرت کے دوران ایک خاص ڈش یہاں لائے تھے جسے 'منتو' کہا جاتا ہے۔ پہلے یہ ڈش صرف گھروں میں بنتی تھی مگر اب بازار میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔ منتو کیسے بنتی ہے اور اس کی خاص بات کیا ہے؟ جانتے ہیں کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔
کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں لگ بھگ 25 برس بعد میچ کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ پانچ فروری کو اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل ہوں گے۔ اسٹیڈیم سے مزید تفصیلات بتا رہے ہیں مرتضیٰ زہری۔
حق دو تحریک نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار انہیں بگتر بند گاڑی میں بٹھا رہے ہیں۔
پاکستان میں گندم اور آٹے کا بحران شدید ہو رہا ہے جس کا اثر سب سے زیادہ بلوچستان میں دیکھا جا رہا ہے۔ قیمت میں کئی گنا اضافے کے باوجود کوئٹہ میں گندم آسانی سے دستیاب نہیں جب کہ بعض علاقوں میں آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں مرتضیٰ زہری کی رپورٹ میں۔
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں احتجاج, مظاہروں اور کریک ڈاؤن کے چھ روز بعد صورتِ حال میں بہتری آنے لگی ہے جب کہ شہر میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اور کارباروی مراکز بھی کھل رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے مقامی صحافیوں کو ہراساں کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں اور رپورٹرز کو کشیدہ صورتِ حال کی رپورٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں میں فوج کے افسر سمیت چھ اہلکار ہلاک جب کہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
احتجاجی مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کے آفس پر بھی پتھراؤ کیا جب کہ اس دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 'حق دو' تحریک کے کارکنان تقریباً دو ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ 'حق دو' تحریک کے شرکا نے علاقے میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں سے گوادر چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ دیکھیے۔
خیال رہے کہ 'گوادر کو حق دو' تحریک کے شرکا نے 56 روز سے لالہ حمید چوک پر دھرنا دے رکھا تھا تاہم جمعرات کو انہوں نے دھرنے کا مقام تبدیل کر کے پورٹ روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔
خضدار سول اسپتال انتظامیہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کی زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے ہزاروں بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔ کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک کے ایک اسکول ٹیچر انہی سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ بچوں کے ذہن سے خوف نکل سکے گا اور یہاں دوبارہ پڑھائی شروع ہوگی۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی فورسز کی بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں گولہ باری سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد صورتِ حال تاحال کشیدہ ہےالبتہ سرحد دونوں جانب سے لوگوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔
چنگ بلوچستان کے خانہ بدوشوں کا ایک قدیم ساز ہے جس کے سُر اب کم کم ہی سنائی دیتے ہیں۔ موسیقی کے آلات میں جدّت اور گزرتے وقت کے ساتھ بلوچستان کے پہاڑوں میں چنگ کی آواز مدھم پڑ رہی ہے۔ کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ دیکھیے۔
مزید لوڈ کریں