چیری کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے اور بات ہو اگر بلوچستان کے شہر زیارت کی اس سوغات کی تو کیا ہی بات ہے۔ اپنے منفرد ذائقے اور مٹھاس کے باعث ملک بھر میں پسند کی جانے والی زیارت کی چیری میں خاص کیا ہے۔ جانتے ہیں مرتضٰی زہری کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
مکران میں کرونا میں اضافے کے پیشِ نظر 25 جولائی سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام دکانیں، ہوٹل اور ریستوران بند رہیں گے۔ تمام مچھلی مارکیٹس میں کاروبار کے علاوہ پارکس میں آمد، میدانوں میں کھیل اور مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بلوچ بزرگ سیاسی رہنما حکیم لہڑی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پاس بلوچ مزاحمت کاروں کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں ہے۔ کیوں کہ اس فیصلے کی طاقت، ان کے الفاظ میں، صرف اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔
ایچ آر سی پی کے بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ایڈووکیٹ حبیب طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں دو دہائیوں سے جاری بدامنی کے واقعات میں 2020 میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
تربت کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی واٹربوزر کی گاڑی پانی بھرنے کے لیے کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد نے آئی ای ڈی بم کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی پرندہ کون سا ہے؟ اور اگر آپ کا جواپ چکور ہے تو یہ بالکل درست ہے۔ لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ چکور کی کتنی اقسام ہیں اور اس کی قیمت کتنی ہوتی ہے؟ انہی سوالوں کے جواب کے لیے مرتضیٰ زہری ہمیں لے جا رہے ہیں کوئٹہ کے محمد ارشد کے پاس جو چکور پالنے کے شوقین ہیں۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خواتین اساتذہ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 15 کے قریب خواتین سوار تھیں اس واقعے میں چار زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
کتب بینی کے شوقین کتابوں کے لیے لائبریری یا بک شاپس کا رُخ کرتے ہیں۔ لیکن اگر کتاب گھر بیٹھے آپ کے پاس پہنچ جائے تو کیا ہی بات ہے۔ کوئٹہ کے کچھ نوجوان یہ ممکن بنا رہے ہیں۔ یہ نوجوان لوگوں تک بغیر کسی فیس یا معاوضے کے خود کتابیں پہنچاتے ہیں۔ ان نوجوانوں کی کہانی دیکھیے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ میں۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعے کے صبح چار بجے خضدار سے تقریباً 40 کلو میٹر کے فاصلے پر کھوڑی کے علاقے میں پیش آیا۔ مسافر بس میں زائرین خضدار سے سندھ کے شہر دادو واپس جا رہے تھے۔
وڈھ کے ایک تاجر سنتوش کمار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وڈھ اب ہندو کمیونٹی کے لیے رہنے کی جگہ نہیں رہی آئے روز یہاں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہورہی ہے خصوصاً ہندو کمیونٹی کے تاجروں کو بھتہ دینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مئی 2017 میں قلات اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی گئی تھی جسے اب امن و امان بہتر ہونے کے بعد بحال کیا گیا ہے۔
کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم لیبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے کارکنان نے گزشتہ رات تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے سے نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ چمن کے مرغی بازار میں نمازِ جمعہ کے بعد اس وقت ہوا جب جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جا رہی تھی۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں پیش آیا جہاں حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ تربت میں پیش آیا جس میں ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب ایف سی اہل کار باڑ لگانے بارڈر کے قریب جا رہے تھے۔
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے مطابق 2008 سے اب تک بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں کم و بیش 45 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں
بلوچستان کی سونیا مصطفیٰ فٹ بال کی عالمی تنظیم 'فیفا' کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون ریفری ہیں۔ پاکستان کے فٹ بال ٹورنامنٹس میں عموماً مرد ریفری نظر آتے ہیں لیکن سونیا خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے میچز میں بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
دھماکے کے بعد کار پارکنگ کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
’بیس دن سے کیچ میں جالگی کے مقام پر بارڈر مکمل طور پر بند ہےجس کی وجہ ایران اور پاکستان دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں افراد پھنس ہوئے ہیں‘
ملازمین کے اتحاد کا مطالبہ ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافے کا اعلان کرے۔
مزید لوڈ کریں