پاکستان میں کپڑا بنانے والی پہلی انڈسٹری ہرنائی وولن مل اب تاریخ کا حصہ بن گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں واقع اس مل کے قیام کی منظوری بانیٔ پاکستان محمد علی جناح نے دی تھی۔ اس مل میں کپڑے، قالین اور کمبل بنتے تھے جو نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ بیرونِ ملک برآمد بھی کیے جاتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ مل دیوالیہ ہو گئی اور اب ایک خستہ حال عمارت کی شکل میں موجود ہے۔
ہرنائی: پاکستان کی پہلی 'وولن مل' تاریخ کا حصہ بن گئی

1
قیامِ پاکستان کے فوراً بعد ہی ہرنائی وولن مل کا قیام عمل میں لایا گیا۔

2
ہرنائی مل میں کام کرنے والے ایک ریٹائرڈ ملازم حاجی عبداللہ نے بتایا کہ اس کارخانے کا افتتاح ملک کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان نے کیا تھا۔

3
حاجی عبداللہ کے مطابق ہرنائی وولن مل 1947 میں قیامِ پاکستان کے بعد ریاست کی جانب سے لگائی جانے والی کپڑے، قالین اور کمبل کی پہلی انڈسٹری تھی۔

4
ہرنائی وولن مل کے لیے مشینری بیرونِ ممالک سے درآمد کی گئی تھی۔