پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی خبریں چلنے لگی تھی۔ بعد ازاں خود وزیرِ اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔
عدم اعتماد کی یہ تحریک بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رکن سردار عبدالرحمان کھیتران نے پیش کی۔ تاہم، بدھ کو اجلاس کے اختتام پر اسپیکر قدوس بزنجو نے تحریک پر ووٹنگ کے لیے اسمبلی کا اگلا اجلاس 25 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔
عدالت کے حکم پر سی ٹی ڈی کیچ تھانے میں ایف سی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل کی دفعہ 302 اور 324 شامل کی گئی ہے۔ تاہم ایف آئی آر میں ملزمان کے نام شامل نہیں ہیں۔
ہوشاب میں ہلاک ہونے والے دو کمسن بچوں کے لواحقین کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ لواحقین نے ایف سی پر ہلاکتوں کا الزام عائد کیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔
پیر کو ناراض حکومتی اراکین نے عدمِ اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرائی تحریک پر 14 ناراض اراکین کے دستخط موجود تھے۔
پاکستان کے سیاحتی مقامات سے متعلق ہماری سیریز میں آج سیر کیجیے بلوچستان کے شہر ہرنائی کے 'پری چشمہ' کی جس کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں مشہور ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں یہاں پریاں نہایا کرتی تھیں۔ کوئٹہ سے 160 کلومیٹر کی مسافت پر واقع اس سیاحتی مقام کی تفصیلات لائے ہیں مرتضیٰ زہری۔
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد متعدد لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ مکانوں کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ تفصیلات دیکھیے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ میں۔
سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلٰی جام کمال نے پہلے پارٹی صدارت سے استعفٰی دیا تھا، تاہم اب بطور وزیرِ اعلٰی اُن کے استعفے کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔
افغانستان میں طالبان کے مقرر کردہ حکام کے مطابق پاکستان افغانستان سرحد اس وقت تک بند رہے گی جب تک پاکستان میں حکام سرحد پار کرنے والے افراد کی مشکلات میں کمی نہیں کرتے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کے اس فیصلے پر جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی اکثریت ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے۔
چمن میں ایف آئی اے کے ایک عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں افغان پناہ گزینوں کی غیر قانونی آمد و رفت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں
کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی (بی آر اے) نے مجسمہ تباہ کرنے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
فورسز پر حملے کا یہ واقعہ کوئٹہ شہر سے تقریباً 135 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع ہرنائی کی تحصل شاہرگ کے قریب پیش آیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں ماضی میں بھی بلوچستان میں وزرائے اعلیٰ نے عدم اعتماد کا سامنا کرنا ایک عیب سمجھا ہے اور استعفے کو ہی عزت بچانے کے لیے استعمال کیا ہے۔
اپوزیشن نے تحریک جمع کرنے کی وجوہات میں جام کمال خان کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں وزیرِ اعلیٰ کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے۔
حمیدہ ہزارہ ان سیکڑوں افغان پناہ گزین میں سے ایک ہیں جو افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔ وہ حال ہی میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان پہنچی ہیں اور کوئٹہ کی ایک امام بارگاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جانیے اُن کی کہانی مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے سیکیورٹی اداروں نے لگ بھگ 700 افغان پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر پاکستان سے بے دخل کر دیا ہے۔ یہ افراد طالبان کے افغانستان پر قابض ہونے کے بعد سرحد کے مختلف مقامات سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تین سیکیورٹی اہل کاروں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ خود کش حملے میں دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کا سرغنہ دہشت گرد عبدالحئی بھی اس آپریشن میں ہلاک ہوا۔
مزید لوڈ کریں