Umer Farooq is a multimedia journalist based in Peshawar, Pakistan.
خیبر پختونخوا میں خواتین کے خلاف تشدد بل گزشتہ حکومت میں پیش کیا گیا تھا۔ مگر تاحال اسے صوبائی اسمبلی سے پاس نہیں کرایا جا سکا۔ اس سلسلے میں کیا مسائل ہیں اور بل میں کن چیزوں کا احاطہ کیا گیا ہے؟ اس بارے میں پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی رکن اسمبلی آسیہ صالح خٹک سے بات چیت۔
بن یاسر نے اس کیس کی ازسرنو تفتیش کا مطالبہ کیا تاکہ غیرت کے نام پر بے گناہوں کے قتل کو روکا جا سکے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کا مقصد صرف والدین کو مجبور کرنا ہے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
پشتون تحفظ موومنٹ نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد کرنا تھا جس کا مقصد خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے خوگہ خیل قبیلے اور نیشنل لاجسٹک سیل کے درمیان زمین اور کاروبار کے تنازعے کے بارے میڈیا کو آگاہ کرنا تھا۔
منتظمین سائیکل ریلی میں 30 سے زیادہ خواتین سائیکلسٹ کی شرکت کی توقع کر رہے تھے جن میں اقلیتی کمیونٹی اور خواجہ سرا بھی شامل تھے، جسے مذہبی جماعتوں کے احتجاج پر موخر کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے البتہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے علاقے میں سیمپلز اکھٹے کر رہے ہیں۔
مقتول پولیس افسر کے بھائی احمد الدین داوڑ نے کہا ہے کہ چوں کہ اس واقعے میں دو ملک ملوث ہیں لہذا ان کے بھائی کے قتل کی تفتیش بین الاقوامی اداروں سے کرائی جائے۔
'پی ٹی سی پنجاب' اور 'چاردیکالا ٹائم ٹی وی' دن میں دو مرتبہ صبح و شام چار سے آٹھ بجے تک ’گولڈن ٹیمپل‘ کی نشریات نشر کرتے ہیں
خیبر پختونخوا میں خواتین کا پہلا ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور میں جاری ہے جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت پہلی مرتبہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کی کرکٹ ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔
وکیل استغاثہ نے کہا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کے لئے چندہ مانگنا اور چندہ دینا قانونی طور پر جرم ہے۔ لیکن، پولیس عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکی
پشاور کبھی اپنے فنون اور ثقافت کے باعث برِصغیر پاک و ہند اور افغانستان میں مشہور ہوا کرتا تھا۔ لیکن آج اس شہر کی پہچان مختلف فنون معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کے محکمۂ سماجی بہبود کے مطابق بونیر میں 13 سال سے کم عمر تقریباً 1056 بچے قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم ہیں۔
جیپ ریلی باب خیبر سے شروع ہو کر پشاور، نوشہرہ، مردان اور صوابی ڈسٹرکٹ سے گزرتے ہوئے واپس پشاور میں اختتام پذیر ہوئی۔
’وی بوک سسٹم‘ اور ’ای آئی ایف فارم‘ کے تحت، افغانستان سامان بجھوانے والے تاجران رجسٹر ہونگے اور ان کی تمام درآمدات کی مانیٹرنگ کی جائے گی
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہےکہ 400 مدارس میں سے 300 مدرسے ایسے ہیں جن میں بچے بغیر فلٹر نلکے کا پانی پینے پر مجبور ہیں، جبکہ کچھ مدارس ایسے بھی ہیں جن کو واٹر ٹینک صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہیں کہیں پر کلورینیشن کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے
ادھر، ’وائس آف امریکہ‘ کی ’ڈیوا سروس‘ سے بات کرتے ہوئے منظور پشتین نے کہا ہے کہ ’’ایف آئی آر میں درج الزام بے بنیاد ہیں۔ اس میں سے کوئی بھی درست نہیں۔ ایف آئی آر میں ایس ایچ او کے الزامات ذاتی عناد کی بنا پر شامل کیے گئے ہیں جنھوں نے سرکاری دفتر کا غلط استعمال کیا ہے۔۔۔‘‘
مزید لوڈ کریں