پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کہتے ہیں کہ ریاست اور اس کے کرتا دھرتا عمران خان کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں اس پر صرف ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ سائفر کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فیصلے کو اعلٰی عدلیہ میں چیلنج کیا جائے گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کہتے ہیں کہ انتخابی عمل کے آغاز کے باوجود پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں نرمی نہیں ہوئی۔ مقتدر حلقے کو ادراک ہونا چاہیے کہ اب بہت ہو گیا، ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔
چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کہتے ہیں کہ اگر سرکار، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آسانی پیدا کریں گے تو آگے بڑھ سکیں گے۔ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے دیں۔ پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لیے جانے کے بعد انتخابی حکمتِ عملی کیا ہے؟ جانیے علی فرقان کے ساتھ بیرسٹر گوہر علی خان کے انٹرویو میں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ایران نے پاکستان کو آسان ہدف سمجھتے ہوئے حملہ کیا ہے جس کا مقصد اپنی عوام کو اپنی عسکری صلاحیت دکھانا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ سے پھسل چکا ہے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ ایسے لوگ آ گئے ہیں جو نواز شریف کا فیصلہ بدلنے کی بھی قدرت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف مشاورت سے فیصلہ سازی کرتے تھے اور فیصلہ ہونے کے بعد اس پر کوئی دوسرا ذہن نہیں ہوتا تھا اور فیصلے پر فوری عمل درآمد کرا دیا جاتا تھا۔ تاہم وہ کہتے ہیں کہ اب نواز شریف کے فیصلوں کو تاخیری حربے استعمال کرنے کے بعد تبدیل کرا دیا جاتا ہے۔
پاکستان کے ایوانِ بالا کے رکن سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اب اس پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد کی بنیاد پر عام انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دی ہے۔
انتخابات کے التوا کی قرارداد کی حمایت کرنے والے سابق قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہدایت اللہ کہتے ہیں کہ انتخابات کے خلاف نہیں۔ لیکن چاہتے ہیں کہ الیکشن میں کسی کا خون نہ بہے۔
پاکستان کے سینئر سیاست دان اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی فیصلہ سازی اب نواز شریف کے ہاتھ میں نہیں رہی اسی وجہ سے سینئر رہنما اور پرانے کارکنان پارٹی سے دور ہو رہے ہیں۔
سینئر سیاست دان اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی فیصلہ سازی اب نواز شریف کے ہاتھ میں نہیں رہی۔ یہی وجہ ہے کہ سینئر پارٹی قائدین اور پرانے کارکنان جماعت سے دور ہو رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کے ساتھ سردار مہتاب خان کا انٹرویو دیکھیے۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے جولائی میں آئی اایم ایف وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ’الیکشن کے بعد جب تک نئی حکومت نہیں آتی تب تک آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔‘
مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل ہی یہ دکھائی دے رہا ہے کہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اورانتخابات متنازع ہوجائیں گے۔
عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے سبب اور نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کے فیصلے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے میں قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی نہیں پائی جاتی ہے لیکن عاصم منیر کا دورۂ امریکہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پینٹاگان اور جی ایچ کیو کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 23 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے فوری بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نےافغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی عبوری حکومت کے پاکستان میں ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اورفوج پر حملے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ طویل عرصہ کام کیا ہے تو ان سے قربت ہونا جرم نہیں۔ ان کے بقول پی آئی اے کی نجکاری نگراں حکومت کی ترجیح ہے کیوں کہ اس کا بوجھ ناقابلِ برداشت ہے۔ فواد حسن فواد کا مکمل انٹرویو دیکھیے۔
پاکستان کی نگران حکومت کے وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کے باوجود روز مرہ زندگی کے امور چل رہے ہیں لہذا اس بنیاد پر انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست سے پہلے ہی ہم نے اس مقدمے کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت حاصل ہے۔
مزید لوڈ کریں