کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے ایک اور فائٹ اپنے نام کرلی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں میکسیکن باکسر گینیگن لوپیز کو شکست دی ہے۔ پاکستان آمد کے بعد وائس آف امریکہ سے گفتگو میں وسیم نے کہا ہے کہ یہ فائٹ ان کے کیریئر کی مشکل ترین فائٹس میں سے ایک تھی۔
سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے سے عوام ریاست سے بے زار ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کو باور کرایا ہے کہ ان کی مدت چھ دسمبر کو مکمل ہونے جارہی ہے۔ لہذا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کا مقدمہ 2014 سے زیر التوا ہے۔ اس مقدمے میں حکمراں جماعت پر غیر قانونی ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اسرائیلی کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے حساس معلومات چوری کیے جانے کی اطلاعات کے بعد حکومتی اقدام سامنے آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے معیشت میں بہتری کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مثبت اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال اکتوبر میں ایک ارب 28 کروڑ ڈالر منفی میں تھا۔
فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈی جی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کے سلسلے میں بتایا کہ 140 غیرسرکاری تنظیموں سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حکومت نے ایک ہی دن میں منظور کیے گئے 11 آرڈیننس معطل کرتے ہوئے انہیں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں بحث کے لیے بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہی کہتے ہیں کہ حکومت سابق وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے تذبذب کا شکار کیوں ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے تو پھر ضمانتی بانڈ کہاں سے آ گئے۔
پاکستان میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے اس بیان پر بھی شہری ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔
بعض مبصرین کا خیال ہے کہ احتجاج کے مطالبات نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے کی وجہ سے مولانا فضل الرحمٰن حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں دو روز سے جاری بارش کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے 'آزادی مارچ' کے شرکا کس حال میں ہیں اور انہوں نے سرد موسم اور بارش سے بچنے کے لیے کیا انتظامات کیے ہیں، جانیے جلسہ گاہ سے ہمارے نمائندے علی فرقان کی زبانی۔
حکومت کے ناقدین اور حامی اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ایک بڑا مجمع اسلام آباد لے آئے ہیں، جو کہ منظم بھی ہے اور تاحال پرجوش بھی۔
حکومتی وفد کے سربراہ اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر اتفاق ہوا ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس صورتحال سے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور معاشی اور اقتصادی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ یہ غیر جمہوری اور غیر آئینی مطالبہ ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ فوج کے ترجمان کو میرے بیان پر ردعمل دینے کی کیوں ضرورت پیش آئی؟ یہ بیان تو کسی سیاست دان کو دینا چاہیے تھا۔
پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ 2014 کے دھرنے اور 'آزادی مارچ' میں طبقاتی فرق ہے۔ ماضی کے دھرنے میں پرفیوم کی خوشبو آتی تھی اور موجودہ مارچ میں عطر کی خوشبو آ رہی ہے۔ حامد میر نے وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان سے مزید کیا بات کی؟ اس ویڈیو میں دیکھیں۔
مزید لوڈ کریں