مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا تحریکِ انصاف پر پابندی کا اعلان جلد بازی پر مبنی تھا اور اس پر عمل درآمد اسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ انصاف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ تو بنایا مگر پارٹی پر پابندی سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں تناؤ جب کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے اہمیت نہ ملنے پر پاکستان وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے جسے 'ویژن وسطی ایشیا' پالیسی کا نام دیا گیا ہے۔
پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ دوحہ میں طالبان وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں اسلام آباد اور کابل کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز جلد ہو جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے رواں برس آٹھ فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے بغیر فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام آپریشن کے تحت اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ٹی ٹی پی کی سرحد پار پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کے بقول آپریشن کے فیصلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ خواجہ آصف کا انٹرویو دیکھیے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کے تو اپنے الیکشنز میں دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں تو کیا اس کا پاکستان کے انتخابات پر سوال اٹھانا بنتا ہے؟ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کے الیکشن سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر خواجہ آصف نے کیا کہا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ دورانِ حراست اُن پر بدترین تشدد کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایک اور ادارے کے حوالے کر دیا جس کے اہلکار تشدد کی ویڈیوز بنا کر اعلٰی حکام کو بھیجتے رہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ تحریکِ انصاف میں تھے اور رہیں گے۔ ان کے بقول دورانِ حراست تشدد کی وجہ سے عمران خان نے انہیں پارٹی سے الگ ہونے کے لیے کہا۔ فواد چوہدری نے وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو انٹرویو میں مزید کہا کہ فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی عمران خان کی بات مان کر غلطی کی۔
پاکستان کے ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے لیکن ماضی جیسی گرم جوشی کے امکانات دکھائی نہیں دیتے۔
شیخ رشید عید کے موقعے پر ایک عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئے تو وہ اپنے روایتی انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔
مبصرین پاکستان کے یوکرین سمٹ میں شریک نہ ہونے کے فیصلے کو خطے کے ممالک کے ساتھ بڑھتے روابط اور بلاکس کی سیاست کا حصہ نہ بننے کی پالسی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اس اتحادی حکومت نے معاشی مشکلات اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کے درمیان پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہو گا جب کہ نئے مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 12 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنا تجویز کیا گیا ہے۔
ملک میں معاشی ترقی کی رفتار 2.38 فی صد رہی جب کہ حکومت نے اس سال 3.5 فی صد کا ہدف مقرر کیا تھا۔ تاہم یہ رفتار گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہی جب ملکی معیشت نے محض 0.39 کی رفتار سے ترقی کی تھی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اُنہیں اُمید ہے کہ پاکستان ایک محفوظ، مستحکم اور موزوں بزنس ماحول بنائے گا جس میں چینی اہلکار، منصوبوں پر کام کرنے والے افراد کو تحفظ ملے۔
بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات کا آغاز بھارت کو کرنا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف منگل سے چار روزہ دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں۔ شہباز شریف کا یہ دورہ کتنا اہم ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟ جانیے علی فرقان کی اس ویڈیو میں۔
خطے کے بدلتے حالات اور اقتصادی مشکلات سے نکلنے کے لیے شہباز شریف کے دورۂ چین کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کے دورۂ چین کو مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔
پاکستان اپنا ایک اور جدید مواصلاتی سیٹلائٹ جمعرات کو خلا میں بھیج رہا ہے جسے حکام ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کی جانب اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔ خلائی تحقیق کے ادارے ’اسپارکو‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امتنان قاضی کے مطابق ہائی پاور ملٹی مشن سیٹلائٹ (ایم ایم ون) کی مدد سے مواصلاتی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
مزید لوڈ کریں