پاکستان میں کرونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات وثوق سے نہیں کی جا سکتی کہ بھارتی وائرس کی نئی قسم پاکستان میں نہیں آئی کیوں کہ اب تک محدود پیمانے پر جنیٹک ٹیسٹنگ (جینیائی جانچ) کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونِ ممالک سفارت خانوں میں تعینات سفیروں سے ان کی گفتگو اور تنقید کو براہِ راست نشر نہیں کیا جانا چاہیے تھا کیوں کہ اس سے یہ تاثر گیا کہ دفترِ خارجہ کام نہیں کر رہا۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے تیار کردہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے تحفظ کے بل کی منظوری دی ہے جسے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر جمعے کی شب سعودی عرب پہنچے تو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ کے شاہ عبد العزیز ایئر پورٹ پر خود ان کا استقبال کیا جس کے بعد قصرِ السلام جدہ کے ایوانِ شاہی میں عمران خان اور محمد بن سلمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام پر گفتگو ہوئی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ہونے والا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پہلے کی سطح پر لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کو اتحادی ہی نہیں بلکہ اپنی جماعت کے اراکین کی ناراضگی کا بھی سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند تحریکِ عدمِ اعتماد پر وزیرِ اعظم عمران خان کو قائل کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سفارت خانے کے عملے کے ناروا رویے، بدسلوکی اور رشوت طلب کرنے کی شکایات کی تھیں جس کے بعد یہ سفارتی عملے کی معطلی اور واپس طلب کرنے کے اقدامات سامنے آئے ہیں اور وزیرِ اعظم نے ان شکایات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے بیان پر کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک اور سعودی عرب قریبی دوست ہے۔
حکومت کو فوج کی طلبی سے متعلق آئین میں حاصل اختیار کے باوجود سیاسی رہنما آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کو منی مارشل لاء تصور کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا تو حزبِ اختلاف کے اراکین نے قرارداد پر بات کرنا چاہی۔ تاہم اسپیکر نے وقفۂ سوالات کا آغاز کر دیا۔ حزبِ اختلاف نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ تو قاسم سوری نے محض 15 منٹ کی کارروائی کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا۔
تحریکِ لبیک والے معاملے میں قصور وار کون؟ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے بعد اب پابندی ہٹانے کی باز گشت، کیا حکومت کنفیوژن کا شکار ہے؟ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال، بھارت سے سیز فائر کا معاہدہ، کشمیر کا معاملہ اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پاکستان کے صدر عارف علوی کا خصوصی انٹرویو۔
انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک ہونے کی حیثیت سے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی تاکہ عوام کے جذبات کی عکاسی ہو سکے اور پارلیمان ہی وہ فورم ہے جہاں عوام کی خواہشات کا صحیح اظہار ہو سکتا ہے۔
وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ حکومت کا اس معاملے پر مؤقف وہی ہے جو وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بیان کیا ہے کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
پیر کو قوم سے اپنے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے اور تعلقات ختم کرنے سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فنڈز کی مزید فراہمی بھی کی جا سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے بعد پیر کو کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی پارٹی ہم پر اپنے فیصلے مسلط نہ کرے۔
صحافیوں کی تنظیم ’ایمنڈ‘ نے میڈیا ورکرز کے حقوق، ملازمت کا تحفظ یقینی بنانے اور انہیں فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دیتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کو کرونا ویکسینیشن کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے افواجِ پاکستان کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بل منظور کرتے ہوئے ایسے/ملوث افراد کے خلاف قید اور جرمانے کی سزائیں تجویز کی ہیں۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عملاً یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے جب کہ کچھ تجزیہ کاروں کے خیال میں اگر اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو اس اتحاد کو بچایا جا سکتا ہے۔
مزید لوڈ کریں