مبصرین کا ماننا ہے کہ یوکرین اور روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کا مغربی دنیا کو اچھا تاثر نہیں جائے گا۔
پاکستان کی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قانون 'پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز' (پیکا) میں نئی ترامیم متعارف کرائی ہیں۔ سیاسی جماعتیں، صحافی اور ڈیجیٹل رائٹس کے کارکنان اس ترمیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دے رہے ہیں۔ مگر جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے اس قانون پر کیا اعتراضات اٹھ رہے ہیں؟ جانیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔
گو کہ بل گیٹس کی زیادہ تر مصروفیات پولیو اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے تک محدود رہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دورے کے دوران بل گیٹس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ سے وابستہ ماہرین سے ملاقات کرتے تو یہ ملک کے لیے مزید فائدہ مند ہو سکتا تھا۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد بل گیٹس نے انسدادِ پولیو پروگرام کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک میں گزشتہ دو سال سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2021 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10 فی صد سے زائد رہی ہے۔
پولیس نے میاں چنوں میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت پر 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف قتل سمیت سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں ٹی وی چینلز کے نگران ادارے پیمرا کی جانب سے اس نوٹس کے بعد ملک بھر کے کیبل آپریٹرز نے چینل کو غیر اعلانیہ طور پر آف ایئر کردیا ہے یا پچھلے نمبروں پر منتقل کر دیا ہے۔
عبدالصمد کے خاندان والے پاکستان کے زیر ِا انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے سرحدی گاؤں تیتری نوٹ میں رہتے ہیں جہاں ان کا گھر ایل او سی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے 'ڈسپیرٹی الاؤنس' کی صورت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔
بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ وزیرِاعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی میں سال بھر میں 54 اجلاسوں میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی جب کہ 39 اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صدارت میں منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق کی گئی تھی۔
اسلام آباد کے ایک تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں توہینِ مذہب کے مقدمات کے رجحان کے بارے میں بتایا ہے کہ ملک کے قیام سے اب تک 1415 افراد پر توہینِ مذہب کے الزامات لگائے گئے یا مقدمات قائم ہوئے، جن میں سے 89 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
بعض حکومتی رہنماؤں، تجزیہ کاروں اور سابق فوجی افسران کی طرف سے ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کے دلائل سامنے آنے کے بعد سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے حالیہ ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی سمجھی جا رہی ہیں۔
بل کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو حزب اختلاف کے اعتراض پر ووٹنگ کرائی گئی تو منی بجٹ کے حق میں 168 جبکہ اس کی مخالفت میں 150 ووٹ ڈالے گئے۔ بتایا گیا کہ بچوں کے دودھ، ڈبل روٹی، لیپ ٹاپ اور سولر انرجی کی مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ ختم نہیں کی جائے گی
قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر بحث کے دوران حزبِ اختلاف نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل کی منظوری سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا جس پر حکومتی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ اس بل سے عام آدمی کے متاثر ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
مزید لوڈ کریں