موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع بھی رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے۔ لیکن پاکستان میں پھر اس معاملے پر بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
افواج پاکستان کے ترجمان کی طرح حکومتی وزراء بھی متعدد بار یہ اظہار کر چکے ہیں کہ پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں منظم گروہ ملوث ہیں جنہیں بیرونی امداد بھی حاصل ہے۔
ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنی سالانہ آمدن چار کروڑ 45 لاکھ روپے پر 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس ادا کیا۔
مالیاتی ضمنی بجٹ کے آنے پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔ عوام کو خدشہ ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی جب کہ حکومتی رہنما یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس سے عام آدمی کے متاثر ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
حزبِ اختلاف نے منی بجٹ کو پارلیمنٹ کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ وہ منی بجٹ کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے نہیں دیں گے۔
وزارتِ اقتصادی امور کے جاری حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا جولائی 2018 سے اب تک لیا گیا مجموعی قرض تقریباً 40 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اس پالیسی کے خد و خال تاحال عام نہیں کیے گئے ہیں تاہم حکومتی و عسکری قیادت کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم سے منظوری کے بعد قومی سلامتی پالیسی کو عوامی سطح پر سامنے لایا جائے گا۔
پاکستان نے امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد میں افغانستان پر ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمارے مشترکہ عزم کی ایک مثال ہے۔
پاکستان کے ایوانِ بالا کی کمیٹی برائے منصوبہ بندی اس سے قبل سی پیک کے منصوبے پر حکومتی کارکردگی اور چینی کمپنیوں کے عدم اطمینان پر افسوس کا اظہار کرچکی ہے۔
مبصرین سمجھتے ہیں کہ صوبے میں آٹھ سال کی حکومت کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں واضح شکست تحریک انصاف کے لیے آئندہ عام انتخابات میں خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے۔
رکن ممالک کے علاوہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور دنیا کے اہم ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے ملکوں کے وفود پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق کانفرنس کا مقصد طویل لڑائی کے بعد عدم استحکام کے شکار ملک میں ابھرتے ہوئے انسانی المیہ کو روکنے کے اسباب پیدا کرنا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے افغانستان کی صورتِ حال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کے بعد دو لاکھ 90 ہزار افغان شہری پاکستان میں آ چکے ہیں۔
مبصرین کے خیال میں قانون سازی اور اس کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے ملنے والے قرضے میں تاخیر سے پاکستان کے اقتصادی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا۔
سروے میں 51.9 فیصد عوام کے مطابق ملک میں بدعنوانی کی اہم ترین وجوہات کمزور احتساب، 29.3 فیصد کے مطابق طاقت ور لوگوں کا لالچ اور 18.8 فیصد کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ کم تنخواہیں ہیں-
پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کے نام پر ظلم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سانحہ سیالکوٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر گیا۔
پیر کو اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقدہ پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل سے متعلق بریفنگ دی۔
’نیشنل انڈونمنٹ فار ڈیموکریسی‘ کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک جعلی خط شئیر کیا جا رہا ہے، جو کہا جا رہا ہے کہ این ای ڈی کے وائس پریذیڈنٹ اور امریکہ کے سفارت خانہ کی طرف سے تحریر کیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر غلط معلومات ہیں اس میں غلط لوگو، جعلی دستخط اور تحریری کی غلطیاں موجود ہیں۔
مبصرین کے مطابق کانفرنس میں شرکت سے اسلام آباد کی چین سے دوریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ جب کہ عدم شرکت امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے اہم موقع کو گنوا دے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 کے تحت دفتر خارجہ غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ اٹھائے گا۔
مزید لوڈ کریں