مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نئی اتحادی حکومت دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک سے نئی سرمایہ کاری اور قرضوں کی ادائیگی میں رعایت کے لیے کوشش کررہی ہے۔
سہ پہر ایک بجے کے قریب جب میں فیصل مسجد پہنچا تو وہاں بعض صحافی دوستوں کے علاوہ زیادہ تر عام لوگ تھے اور لوگوں کے اس ہجوم میں ارشد شریف کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کی بھنک بھی کانوں میں پڑ رہی تھی۔
یہ بل ایوانِ زیریں سے دوسری مرتبہ منظور کیا گیا ہے، اس سے قبل جون 2021 میں یہ بل منظور ہونے کے بعد سینیٹ آف پاکستان میں زیرِ بحث نہیں آیا تھا۔
اخبار کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے اعظم تارڑ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے ساتھ وفاداری بھی ظاہر کی ہے لیکن استعفیٰ دے کر انہوں نے بار کے ساتھ کھڑے ہونے کا بھی ثبوت دیا ہے۔
رواں سال اپریل میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف خطے کے مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیتے آئے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے دیرینہ حریف ملک بھارت کو باضابطہ مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے مبینہ طور پر مرتب کردہ ایک دستاویز منظر عام پر آئی ہے، جس میں فوج پر تنقید کرنے والے سینکڑوں سوشل میڈیا کارکنان اور بعض نامور صحافیوں کے نام بھی شامل ہیں۔
دلچسپ طور پر صدر علوی کی اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین سینیٹ بھی اجتماعی طور پر غیر حاضر رہے جبکہ بیشتر اراکین قومی اسمبلی اپنے استعفے جمع کروانے کے باعث شریک نہیں ہوئے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافے کے دوران نجی بینکوں نے 56 ارب روپے کا غیر قانونی منافع کمایا ہے۔
اتوار کی شب ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے حاضرین سے سوال کیا کہ آپ کے گھر پر ڈاکہ پڑے اور چوکیدار کہے کہ میں نیوٹرل ہوں تو کیا آپ انہیں معاف کریں گے؟
بابر اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اس دعوے کہ سائفر کی تحقیقات ہو چکی ہیں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے نزدیک تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری بھی مکمل ہو چکی ہے۔
عمران خان کی آڈیو لیکس پر سابق وفاقی وزیرِ قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اس سے پی ٹی آئی کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سائفر کے نتیجے میں سازش ہوئی۔ عمران خان کی آڈیو لیکس، قانونی مشکلات اور سیاسی حکمتِ عملی پر دیکھیے بابر اعوان کا انٹرویو علی فرقان کے ساتھ۔
پریس کانفرنس میں شہباز شریف مجموعی طور پر پُراعتماد دکھے البتہ بعض مواقعوں پر ساتھ بیٹھے کابینہ اراکین پرچیوں اور لقموں کے ذریعے ان کی مدد بھی کرتے رہے۔
پاکستان میں سیاسی امور پر نظر رکھنے والے ادارے پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب کہتے ہیں کہ عمران خان کا اندازہ تھا کہ وہ اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے اور جلسے جلوس کےذریعے اتنا دباؤ بڑھا دیں گے کہ حکومت کے پاس قبل از وقت انتخابات کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں رہے گا لیکن ان کی یہ توقع پوری نہیں ہوئی ہے۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ سیاسی صورتِ حال اور آرمی چیف کی تقرری کے وقت کو دیکھتے ہوئے عمران خان جلد عام انتخابات کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مارچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ اگر حکومت نے روکا تو گیم ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان چند ہفتوں بعد پھر وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ فیصل جاوید کا انٹرویو دیکھیے علی فرقان کے ساتھ۔
افغانستان میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں امن مذاکرات کے اہداف کا حصول بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ سابق سفیر کا وائس آف امریکہ کے علی فرقان کے ساتھ انٹرویو دیکھیے۔
کابل میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان کہتے ہیں ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت جاری رکھی جانی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ افغان طالبان پر بھی دباؤ ڈالنا ضروری ہوگا۔
سیلاب کی تباہ کاریوں سے معیشت کو درپیش مسائل کے باعث پاکستان کے معاشی دیوالیہ پن کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے تاہم وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے انٹرویو میں ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہتے ہوئے ان خدشات کی نفی کی ہے۔
ایک انٹرویو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے معاملے پر حکومت اورحزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان امور طے کرنے کے لیے ایوانِ صدر کے دروازے کھلے ہیں۔
عالمی تنظیم کے اس اعلان کے مطابق جائزہ مشن نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کیا اور اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل میں اس کے عمل درآمد کی استعدادِ کار کا جائزہ لیا۔
مزید لوڈ کریں