علی عمران وائس آف امریکہ اردو سے منسلک ہیں اور واشنگٹن ڈی سی سے رپورٹ کرتے ہیں۔
اسلام آباد اور نئی دہلی میں کشمیر کے معاملے پر تعلقات شدید کشیدہ ہیں جب کہ بھارت اور چین لداخ کے کچھ حصے پر آمنے سامنے ہیں۔ گزشتہ سال سے یہ علاقہ تینوں ممالک میں وجہ نزاع بنا ہوا ہے۔
مظاہرے کے شرکا نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ ماہ مسلم آبادی میں مکان لینے کے تنازع پر ہلاک ہونے والے شہری ندیم جوزف کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین خطے میں اپنا اثر و رُسوخ بڑھانے کے علاوہ بھارت کے قریب سمجھے جانے والے ملکوں سے تعلقات کو فروغ دے کر امریکہ کو چیلنج کر رہا ہے۔
ریاض کھوکھر نے کہا کہ پاکستان یہ چاہتا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دیا جائے اور بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کا خیال کیا جائے
چند روز سے پاکستانی میڈیا میں یہ تبصرے جاری ہیں کہ حکومت نیو یارک میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملکیت اس پرتعیش ہوٹل کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے، مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ ''اس موقف میں کچھ غلط نہیں کہ پاکستان واقعی امریکہ اور چین سے قریبی اور دیرپا تعلقات چاہتا ہے، اگرچہ آجکل پاکستان کے چین سے تعلقات امریکہ کے مقابلے میں کہیں گہرے ہیں''۔
بین الاقوامی سطح پر جرائم میں ملوث گروہ جنگلی حیات کی سمگلنگ سے پیسے بنا رہے ہیں لیکن ان کے جرائم کی قیمت غریب عوام ادا کر رہے ہیں۔
چین کے قانون ساز ادارے 'قومی عوامی کانگریس' کی کمیٹی نے جون میں قومی سلامتی کے ایک قانون کی منظوری دی جو چینی ریاست سے اختلاف رائے کو ایک جرم قرار دیتا ہے۔ لیکن ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز قوتوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ سال تقریباً تین کروڑ سیاح واشنگٹن ڈی سی آئے جس سے بھرپور اقتصادی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں اور 896 ملین ڈالر کے ٹیکس موصول ہوئے۔ جب کہ سیر و سیاحت کی صنعت نے 78 ہزار کارکنوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔
اس وقت ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر حزب اقتدار ریپبلیکنز اور حزب مخالف ڈیموکریٹکس میں یہ تند و تیز بحث جاری ہے آیا لوگوں کو ملک بھر کے تمام مقامات پر ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے
ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلبہ سے متعلق محکمۂ امیگریشن کے اعلان نے طالب علموں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ کون سے تعلیمی ادارے کب معمول کی تدریس کی طرف واپس لوٹیں گے۔
ریئل اسٹیٹ کے ماہرین کے مطابق شہر سے دور منتقلی ایک عارضی رجحان لگتا ہے کیونکہ کاروباری مراکز سے دور اقتصادی ترقی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
نئئ نسل کے لیے امریکی خواب کو حقیقت میں بدلنا تب ہی ممکن ہو گا جب امریکی قیادت اور معاشرہ مسائل کا ایک دوررس سوچ کے ساتھ حل نکالیں۔
مبصرین کے مطابق، تارکین وطن کا ووٹ اس سال فلوریڈا اور ٹیکساس کے علاوہ ایری زونا اور کولوراڈو ریاستوں مین نتیجہ خیز ہو سکتا ہے
چھ ماہ بعد یہ صورتِ حال یہ ہے کہ یہ وائرس پانچ لاکھ سے زائد انسانوں کی جانیں لے چکا ہے۔ ایک کروڑ سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عالمی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کے معروضی سیاسی حالات اور صدارتی الیکشن کا سال ہونے کے باعث پولیس اصلاحات کا معاملہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان اور اس سے منسلک حقانی نیٹ ورک اور بھارت کے خلاف کارروائیاں کرنے والے گروپ لشکر طیبہ اور اس سے منسلک جیش محمد کو ملک میں پناہ دی ہے
ناقدین کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی واضح ویڈیوز، عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر شواہد ہونے کے باوجود پولیس اہلکار مقدمات سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں بھی ریستوران مالکوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ گاہکوں کے بیٹھنے کی جگہ میں کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ ہو اور گاہکوں کے اکٹھا ہونے کی صورت میں کسی بھی گروپ کی تعداد چھ سے زیادہ نہ ہو
مقامی سطح پر قانون نافذ کرنے والے والے ادارے کو 'میونسپل پولیس' کہا جاتا ہے۔ میونسپل پولیس کا سائز علاقے کی آبادی سے مناسبت رکھتا ہے۔ شہروں میں پولیس کا سربراہ 'پولیس چیف' کہلاتا ہے۔
مزید لوڈ کریں