پاکستان میں اب تک کالعدم قرار دی جانے والی 79 تنظیموں میں فرقہ وارانہ و علیحدگی پسند تنظیمیں، بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فعال جہادی گروہ، طالبان کے دھڑے، عالمی تنظیموں القاعدہ، داعش اور ان سے منسلک دھڑے، طلبہ تنظیمیں، جرائم پیشہ گروہ اور فلاحی اداروں سے وابستہ تنظیمیں شامل ہیں۔
بریلوی مکتبِ فکر کی 'ٹی ایل پی' کا قیام پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے پولیس اہل کار ممتاز حسین قادری کی رہائی مہم کے دوران عمل میں لایا گیا۔ تاہم باقاعدہ جماعت کے طور پر اس کا اعلان جنوری 2017 میں کراچی کے نشتر پارک کے ایک جلسے میں کیا گیا تھا۔
پاک افغان امور کے ماہرین کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کی مذہبی جماعتوں کا افغانستان میں کردار نہ رہنے کے برابر رہ گیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران افغان حکومت کی دعوت پر مذہبی جماعتوں کے بجائے پاکستان کی قوم پرست جماعتوں کے رہنما ہی کابل کا دورہ کرتے رہے ہیں۔
فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے کامیابی کے لیے خیبر پختونخوا سے اپنے اپنے اہم رہنماؤں کو کراچی بلا لیا ہے۔
بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سالہا سال سے سرگرم پرانے مدارس بورڈز کی اجارہ داری ختم کر کے متوازی بورڈ کے قیام کا مقصد مدارس اصلاحات اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے دیرینہ حکومتی منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دُور کرنا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کابینہ نے روس کی ویکسین 'اسپوتنک فائیو' کی دو خوراکوں کی قیمت آٹھ ہزار 449 مقرر کی ہے۔ جب کہ چینی ویکسین کے فی انجیکشن کی قیمت چار ہزار 225 روپے رکھی گئی ہے۔
نو مارچ کو گللگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لیے درکار قانون سازی کرے تاکہ پارلیمنٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی اس علاقے کو نمائندگی مل سکے۔
گزشتہ چند ماہ سے سیکیورٹی فورسز اور قبائلی عمائدین پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی متعدد کارروائیوں کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔
پاکستان کے مسلکی و فرقہ وارانہ گروہوں پر گہری نظر رکھنے والی محقق ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ ساجد میر کی بار بار سینیٹر بننے کی ایک اہم وجہ ان کا میاں نواز شریف کے ساتھ ذاتی مراسم کا ہونا ہو سکتی ہے۔
تھرپارکر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر 21 فروری کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا مقابلہ تحریک انصاف کے نظام الدین راہموں سے ہے۔ نظام الدین کو غوثیہ جماعت کی حمایت بھی حاصل ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ استغاثہ کی کمزوریاں یا حکمت عملی ٹرائل کورٹ میں کام کر جاتی ہیں مگر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں یہ کمزوریاں پکڑی جاتی ہے جو کیس کا رخ مکمل طور پر تبدیل کر دیتی ہے۔ یہی حال ڈینئل پرل قتل کیس میں بھی ہوا۔
حالیہ دنوں میں سندھ علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ چند پرتشدد عناصر کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
مدرسہ منتظمین اور ماہرین کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بحیثیت تنظیم صدر نامزدگی کی خبروں کے سبب اس مرتبہ دیوبندی مدارس کی نمائندہ تنظیم کے انتخابات اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
داعش کی جانب سے بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی پر حالیہ حملہ ایسے حالات میں کیا گیا جب شدت پسند تنظیم کو افغانستان میں افغان طالبان کے ساتھ محاذ آرائی کے علاوہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی بھی سخت مخالفت کا سامنا ہے۔