عمران خان بطور سابق وزیرِ اعظم پاکستان پہلے سیاست دان ہیں جنہیں اٹک جیل میں قید کیا گیا ہے۔ نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو بھی اس جیل میں قید کیا گیا تھا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے صرف دو روز میں 53 قوانین منظور کیے جب کہ سینیٹ میں بھی گزشتہ ماہ جولائی سے اب تک 20 سے زائد بل منظور کیے جا چکے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں میڈیا کو کنٹرول کرلیا گیا ہے جب کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کے بقول چاہے انہیں جیل میں ڈال دیا جائے یا نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ۔
گھریلو ملازمہ رضوانہ کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا بھی الزام سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کے لیے رضوانہ کے خون کا نمونہ لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔
احمدی کمیونٹی کے خلاف تازہ واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں چند عناصر نے ڈرگ روڈ میں واقع ایک عبادت گاہ کے دو میناروں کو ہتھوڑوں سے توڑ دیا۔
پاکستان کی حکومت نے فوج کی مدد سے زراعت کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو پروگرام کی تفصیلات بتا رہے ہیں خانیوال سے ضیاء الرحمٰن۔
موجودہ حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی جب کہ عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں کرانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مفت علاج کے لیے صحت کارڈ کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔ کیا اب صحت کارڈ بند ہو گئے ہیں؟ بتا رہے ہیں ضیاء الرحمٰن۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو قربانی سے روکنے اور مقدمات کے اندراج پر احمدی برادری نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
منصوبے کے تحت ملک میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری، پیداوار میں اضافے کے لیے جدت اور ہائبرد بیج متعارف کرانے کے علاوہ زرعی شعبے میں شمسی توانائی اور پن بجلی کا استعمال بھی شامل ہے۔
لاہور میں 'ریکارڈ' بارشوں سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لاہور میں بارش کے بعد کیا صورتِ حال ہے اور یہ بارشیں کب تک چلیں گی؟ بتا رہے ہیں ضیاء الرحمٰن۔
سیاسی مبصرین اس ملاقات کو اہم سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کو مقدمات کا سامنا ہے اور اُن کی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشرٰی بی بی کے ہمراہ مختلف مقدمات میں آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے چار سے پانچ گھنٹے کا وقت گزارا۔ عمران خان کی پیشی کا احوال بتا رہے ہیں لاہور سے ضیا الرحمٰن۔
بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے کہ بھارت امریکہ مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کو دہشتگردی کو فروغ دینے والا ملک کہا گیا ہے۔
آل پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے عہدے دار فاروق طارق کا کہنا تھا کہ جب فوج کھیتی باڑی میں آئے گی تو وہ چھوٹے کسانوں کے لیے اچھی بات نہیں ہو گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ مناسب بات نہیں ہے کہ کاروباری معاملات میں فوج آئے اور کام کرے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے بتانا چاہیے تھا کہ انہیں دھمکیاں کون دیتا ہے۔ کسی بھی اعلٰی سرکاری افسر کے خلاف یا کسی بھی عام شہری کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے الزام نہیں لگایا جا سکتا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں بالخصوص فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد ملک کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ اس وقت بظاہر غصے میں ہے اور پی ٹی آئی زیرِ عتاب ہے۔
نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان اسی روز ہوا جب پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فارمیشن کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نو مئی کے واقعات پر ایک بار پھر بات کی۔
منگل کو ہونے والی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر حسین بھٹی کو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران ریاض پاکستان کے نامور صحافی ہیں جن کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔
مبصرین کی رائے میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال میں ایک بے یقینی کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔ یہاں کیا، کب کچھ بدل جائے اس سے متعلق کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔البتہ حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے لیے مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔
مزید لوڈ کریں