کینٹونمںٹ بورڈر کے ریکارڈ کے مطابق لاہور کا کورکمانڈر ہاؤس برطانوی دور میں تعمیر ہوا تھا جسے قائد اعظم نے اپنی رہائش کے لیے خریدا تھا۔ اس کا نام جناح ہاؤس تھا جس کی تختی اب بھی اس پر لگی ہے۔ یہاں قائداعظم نے متعدد بار قیام بھی کیا۔
لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے بعد مشتعل مظاہرین نے عمارت میں آگ لگا دی ہے۔ تفصیلات بتا رہے ہیں کور کمانڈر ہاؤس میں موجود ہمارے نمائندے نوید نسیم اور ضیاء الرحمان۔
سکھ شہری کا نام سردار سنگھ بتایا جا رہا ہے جنہیں ہفتے کی صبح اُس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جب وہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں اپنے محافظ کے ساتھ واک کر رہے تھے۔
جمعے کو سپریم کورٹ میں ایک ہی روز الیکشن کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔
مظفر گڑھ پولیس کے مطابق مختاراں مائی کے شوہر اور دیوروں کا اپنے گاؤں میں دیگر رشتے داروں سے پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا ہے جس پر پولیس نے مختاراں مائی کی مدعیت میں مخالف پارٹی پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
چند روز قبل کراچی کے ایک احمدی وکیل کو اپنے نام کے ساتھ 'سید' لکھنے کی پاداش میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا واقعہ ہو یا پنجاب کے مختلف شہروں میں احمدی عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کے واقعات، احمدی کمیونٹی مسلسل نشانہ بن رہی ہے۔
پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اُن کی گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران مزاحمت پر درج کیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد جمعرات کی صبح اُمیدواروں کی فہرست پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی جن میں پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے 297 حلقوں میں سے بیشتر حؒلقوں میں براہِ راست الیکشن کے لیے اُمیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے۔
یہ سوال بھی اُٹھایا جا رہا ہے کہ 90 روز کے اندر انتخابات نہ ہونے کی صورت میں نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی کوئی گنجائش موجود ہے یا نہیں؟
سوشل میڈیا پر جمعے کو ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر پیغمبر ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور خاتون کو گرفتار کر کے توہینِ مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
منڈی بہاؤالدین کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر منیر نے کم عمر ملزم کو ریپ کی کوشش کے الزام میں ضمانت قبل از گرفتاری دینے کے فیصلے میں چیٹ جی پی ٹی کا سہارا لیا۔
حکمران اتحاد معاشی بحران اور مہنگائی کے خاتمے جیسے وعدے لے کر اقتدار میں آیا تھا لیکن گزشتہ 12 مہینوں میں پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان مسائل میں روپے کی گرتی قدر، آئے روز بڑھتی مہنگائی، امن وامان، معاشی بحران، غیر یقینی سیاسی صورتِ حال اور بیڈ گورننس جیسے مسائل سرِ فہرست ہیں۔
چھ اپریل کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین اور وفاقی رکن اسجد امتیاز علی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں خریف کی فصلوں کے لیے ستائیس فیصد پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابی شیڈول جاری کر کے اپنا کام شروع کر دیا ہے لیکن صوبے میں فی الحال انتخابی ماحول بننا شروع نہیں ہوا۔ جس سے ایک بات سامنے آتی ہے کہ سیاسی جماعتوں میں انتخابات کے لیے یکسوئی اور سنجیدگی نہیں ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں ان دنوں غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ بعض اضلاع میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ ان بارشوں نے زراعت پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے جس کے بعد فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کم اور لاگت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق فوج کا کام اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنا ہے۔
جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے سیکشن 124 اے غداری کے قانون کی شق کو آئینِ پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور کے مینارِ پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ ملک کو تباہی سے نکالنے کا منصوبہ لے آئے تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے کیوں کہ اُن کی سیاست عوام کے مفاد کے لیے ہے۔
مبصرین سمجھتے ہیں کہ اب برف پگھل رہی ہے اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو احساس ہو رہا ہے کہ تمام مسائل کا حل آپس کی گفتگو سے ہی ممکن ہے۔
عمران خان کے لاہور سے جاتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے زمان پارک کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کی مدد سے بند کرنا شروع کر دیا۔
مزید لوڈ کریں