پشاور کی تاجر تنظیم کے سربراہ حاجی شرافت علی مبارک کہتے ہیں کہ مغوی کے اہلِ خانہ فی الحال انتظار کر رہے ہیں جب کہ پولیس حاجی اکرم کی بحفاظت واپسی کے دعوے کر رہی ہے۔
وانا جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے معراج خالد وزیر پشتو کے نجی ٹی وی اے وی ٹی خیبر سے منسلک ہیں اور وہ اس وقت چین کے دورے پر ہیں۔
افغان مہاجرین کا الزام ہے کہ اُنہیں قانونی دستاویزات اور رجسٹریشن کے باوجود زبردستی ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ لیکن حکومتِ پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
سرحد کھلنے کے بعد امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدو رفت بھی بحال ہو گئی ہے اور کسٹم عملے نے تجارتی سامان کی کلیئرنس کا کام شروع کر دیا ہے۔
دس ستمبر کو ہونے والے امتحانات میں اس جدید طریقے کے ذریعے نقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
چترال میں سول انتظامیہ کے ایک اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں نے منگل اور بدھ کی شب افغانستان سے دراندازی کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکا روں نے ناکام بنا دیا۔
پاکستان کے چین اور بھارت کے ساتھ ملحقہ سیاحتی علاقے گلگت بلتستان میں متحارب مذہبی گروپوں کے درمیان کشیدگی کے بعد علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور غِیر یقینی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نیم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے سول انتظامی عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کو اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ تحصیل میرانشاہ کے انغڑ اور ٹل گاؤں کے درمیان سیکیورٹی فورسز پر کیا ۔
موٹرسائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے اس وقت موٹر سائیکل پر نصب اور جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکہ کیا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ جانی خیل کے علاقے مالی خیل گاؤں کے قریب گزر رہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن میں فیاض ظفر کے خلاف تھری ایم پی او کا آرڈر واپس لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر فیاض ظفر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔
مقامی افراد کے مطابق مذکورہ تاجروں نے انگور اڈہ کے مقام پر کئی گاڑیاں روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے سرحد پر تجارت بند ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل طارق افغان نے بتایا ہے کہ فاٹا ٹربیونل مخصوص مدت کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ اس دوران پشاور ہائی کورٹ اور وفاق کے زیر انتظام سابقہ قبائلی علاقوں کے انتظامی افسران پولیٹیکل اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو نمٹائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے چھ اہل کار جان کی بازی ہار گئے۔
شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر ریحال گل خٹک کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے میرکوٹ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جس سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ گاڑی زیرِ تعمیر سرکاری عمارت پر کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی۔
دو سال قبل طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے وقت وزارتِ انصاف میں 70 سے زیادہ چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ تھیں۔
شرکا نے مطالبہ کیا کہ تیراہ آئی ڈی پیز کی جلد سروے کرکے آئی ڈی پیز کو اپنے علاقوں کو جانے کی اجازت دی جائے۔
الیکشن کمیشن نے اعتراض عائد کیا تھا کہ کابینہ میں شامل بیشتر وزرا سیاسی وابستگی رکھتے ہیں، لہذٰا وزیرِ اعلٰی ان سے استعفے لیں۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی اعلیٰ قیادت نے ملک کے باہر کسی بھی تنازع میں لڑنے کو جہاد نہیں جنگ قرار دیا ہے۔ ان بیانات کے بعد پاکستان میں ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ان بیانات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
ریلی میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی بالخصوص گھات لگا کر قتل کی وارداتوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقعہ پر شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں موجود تمام عسکریت پسندوں کو فوری طور پر نکالا جائے۔
بھارتی ریاست راجستھان کی رہائشی 34 سالہ انجو پاکستانی ویزا پر کئی روز سے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر میں مقیم ہے۔
مزید لوڈ کریں