کابل اور جلال آباد میں پھنسے درجنوں افراد طورخم پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان واپسی کے لیے مظاہرہ بھی کیا۔ مقامی قبائلی رہنماؤں نے حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرونا وائرس کے سدباب کے لئے محکمہ صحت پنجاب نے حکومت پنجاب کو لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ وفاقی سطح پر کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان حکومت کا لاک ڈاؤن میں 21 اپریل تک توسیع کا اعلان
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز قبائلی اضلاع نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے حکومت کی طرف سے جاری احکامات اور ہدایات کی روشنی میں تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی قسم کی تشویش کی بات نہیں، البتہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
پاکستانی حکومت کے فیصلے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا انتظام کیا گیا تھا۔ مگر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے والے افغان باشندوں کی تعداد 20 ہزار سے بھی زائد بتائی جاتی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مصروف ترین گزرگاہ طورخم سرحد 'باب پاکستان' کے مقام پر پھنس جانے والی 34 کارکو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہو گئی ہیں۔
اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق ہفتے کے دوران پیر، بدھ اور جمعے کے روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر تجارتی سامان سے لدے ٹرک طورخم اور چمن سے افغانستان میں داخل ہوں گے۔
خواجہ سراؤں کی تنظیم کے مطابق فاقوں کے بعد اب خواجہ سراؤں کو سر چھپانے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ خواجہ سرا جو کرائے کے کمروں میں زندگیاں گزار رہے ہیں گزشتہ دو ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر سکے ہیں۔
حکام کے مطابق، فلیگ میٹنگ افغان حکام کی خواہش پر منعقد کی گئی۔ اس سلسلے میں تجویز پیش کی گئی کہ کارگو گاڑیوں کے کنٹینرز کو زیرو پوائنٹ پر لوڈ ان لوڈ کرکے کارگو گاڑیوں کو پاکستانی ڈرائیور افغانستان میں منتقل کرکے افغان ڈرائیوروں کے حوالے کریں۔
سرکاری اشتہار کے مطابق مختلف امراض اور صحت کے شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز کو روزانہ 15 سے 20 ہزار روپے جب کہ جونیئر ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو 10 سے 15 ہزار روپے روزانہ دیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق طورخم گزرگاہ کے قریب بڑی تعداد میں افغان شہری جمع ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے سفری دستاویزات کی چھان بین ممکن ہی نہ رہا تھا۔ پشاور اور اسلام آباد میں اعلیٰ حکام کو اعتماد میں لے کر سرحدی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلم فاروقی داعش کے خراسان کے سربراہ ہیں۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے جنوبی شہر قندھار میں کارروائی کرکے گرفتار کیا۔ داعش کے کمانڈر کا تعلق پاکستان کے علاقے ضلع اورکزئی سے ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ طورخم کے راستے روزانہ ایک ہزار افغان باشندوں کو افغانستان واپس جانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔
ابھی تک سرکاری طور پر شدت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے کے علی وزیر کو دھمکیوں اور اس کے رد عمل میں قاری احسان اور ٹی ٹی پی کے بیانات پر کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔
محکمہ صحت کے ایک عہدے دار، ڈاکٹر اکرام شاہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر جواد عالم ایک ہفتہ قبل امریکہ سے سوات آئے تھے۔ ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مردان اور ہنگو کے علاوہ ضلع بونیر کی ایک یونین کونسل میں بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ یہاں ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تینوں یونین کونسلز میں آمدورفت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سات دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام دفاتر کے غیر ضروری عملے کو 15 روز کے لیے چھٹی دے دی گئی ہے۔ جب کہ خواتین، شوگر، دل اور دوسرے امراض میں مبتلا اور 50 سال سے زیادہ عمر کے اہل کاروں کو بھی 15 روز کے لیے حاضری سے استثنی کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تاہم، رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مختلف سیاسی جماعتوں کا پشتونوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متفقہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر معاہدے پر عمل درآمد اور افغان رہنماؤں کے درمیان افہمام و تفہیم پر زور
استغاثہ کی جانب سے دائر درخواست پر پاکستان کی فوج کی جانب سے الیون کور کے نمائندے جب کہ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل شمائل احمد خان اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قاضی بابر ارشاد پیش ہوئے۔
مزید لوڈ کریں