حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑی راولپنڈی سے اسکردو جا رہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری۔ اس کھائی میں دریا بھی بہہ رہا ہے۔ گاڑی میں 26 افراد سوار تھے۔
حکام کے مطابق ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک کرنل نشانہ بنے۔
وفد میں سابق وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ سابق وفاقی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور؛ سابق میمبر قومی اسمبلی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی؛ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک شامل ہیں
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کی گومل یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے اساتذہ اور دیگر عہدیداروں کے درمیان اختیارات کی رسہ کشی بھی جاری تھی۔ یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ اور طلبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایات بھی عام تھیں۔
پولیس کے مطابق علی وزیر کے خلاف ایک ریلی کے دوران فوج پر الزامات لگانے اور تنقید کرنے کی پاداش میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ ریلی میں پولیس نے پی ٹی ایم کے دو کارکنوں کو پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا ہے۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ساہیوال میں حساس نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے
وطن واپس جانے والے مہاجرین کو افغانستان پہنچنے کے بعد جلال آباد، قندھار اور کابل میں قائم 'یو این ایچ سی آر' کے مراکز سے فی کس 200 امریکی ڈالرز بھی ادا کیے جاتے ہیں۔
پی ٹی ایم کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ نثار محمد نامی شخص ایک منظم سازش کے تحت جلسہ گاہ میں افراتفری پھیلانے کی غرض سے داخل ہوا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں توہین عدالت کی درخواست سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین نے دائر کی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مگر کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی
ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے اب تک کان میں پھنسے نو کان کنوں کی لاشیں اور دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا ہے۔ متعدد مزدور اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ پولیس کی گاڑی پر ہوا جس میں انسدادِ پولیو مہم میں سیکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو لے جایا جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق پچھلے سال ملک بھر کے پولیو سے متاثرہ 144 افراد میں 92 کا تعلق خیبر پختونخوا، 30 کا تعلق سندھ، 12 کا بلوچستان اور 10 کا پنجاب سے تھا۔
پشتون تحفظ تحریک کے سربراہ منظور پشتین اس ریلی میں شریک نہیں تھے کیونکہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل میں قید ہیں۔
شہریار محسود کو افغانستان کے صوبے کنڑ میں ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کابل میں تحریک طالبان پاکستان کے ڈپٹی کمانڈر شیخ خالد حقانی اور ان کے قریبی ساتھی قاری سیف اللہ کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔
افغانستان کے سرحدی صوبے کنڑ میں پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص خیبرپختونخوا کے سوات، جنوبی اور شمالی وزیرستان اور دیگر قبائلی اضلاع میں فوجی کارروائیوں سے فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔
مظاہرے میں شریک افراد نے قاری احسان اللہ احسان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر مختلف عبارتیں لکھی ہوئی تھیں۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں دو بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد رواں سال میں صوبے میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
درخواست گزار فضل خان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے 13 دسمبر 2017 کے حکم نامے میں وفاقی حکومت کو پابند کیا تھا کہ نہ تو احسان اللہ احسان کو رہا کیا جائے اور نہ ہی اُنہیں عام معافی دی جائے۔
خیبر پختونخوا میں افغانستان سے ملحق سرحد کے قریب اور دیگر علاقوں میں کسٹم حکام چلغوزوں کے ٹرک تحویل میں لے لیتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں چلغوزوں کے دام آٹھ سے دس ہزار روپے فی کلو گرام ہیں۔
مزید لوڈ کریں