خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے صوبے کی جامعات کو درپیش مالی بحران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اصل وجہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی امداد میں 40 فی صد سے زیادہ کٹوتی ہے۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی تجویز ہے کہ بچوں کے خلاف تشدد بالخصوص جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
طورخم میں سوموار کے روز افغان حکام نے پاکستان آنے والے ان ٹرکوں اور ٹرالرز کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جن کے پاس افغان حکومت کے پرمٹ موجود نہیں تھے۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دو جوان سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان بدھ کے روز ہونے والی جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان میں پولیو ٹیموں پر حملے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ خاص طور پر خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
پنجاب میں عثمان بزدار اور خیبر پختونخوا میں محمود خان کو وزیر اعلٰی بنائے جانے پر نہ صرف تحریک انصاف کے علاوہ صحافتی حلقے بھی سوالات اُٹھاتے رہے ہیں۔ لیکن عمران خان ان دونوں وزرائے اعلٰی کی مکمل حمایت کرتے آئے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی ایم اراکین دنیا بھر میں جہاں بھی ہیں احتجاج کریں۔ منظور پشتین نے ایک جرگہ بلانے کا اعلان کیا تھا تاکہ خطے میں پراکسی وار کا مقابلہ کیا جا سکے۔
صوبائی کابینہ کے برطرف کیے جانے والے ارکان میں سینئر وزیر محمد عاطف خان، وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور وزیر ریاستی امور شکیل احمد خان شامل ہیں۔ برطرف کیے جانے والے وزرا نے فیصلے پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔
محمود خان کے خلاف بننے والے گروہ میں شامل ایک رکن اسمبلی کے مطابق، سب سے پہلے تمام مسائل وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس میں لائے جائیں گے۔ پھر انہیں وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے اعلامیے میں تمام سات قبائلی اضلاع میں جائیداد اور مالی تنازعات کے ساتھ ساتھ سماجی معاملات کے حل کے لیے تحصیل، ضلعے اور علاقے کی سطح پر مصالحتی کونسل قائم کرنے کا اعلان کیا۔
حکومت کے فیصلے کے بعد کابل، جلال آباد اور دیگر شہروں میں عرصہ دراز سے موجود پاکستانی تاجروں نے پاکستانی روپے طورخم کے ذریعے پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن اُنہیں اجازت نہیں دی گئی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں انکاری والدین کو منانے کے بارے میں عبدالباسط خان نے کہا کہ اس سلسلے میں علماء کرام، سابق بلدیاتی نمائندوں، طلبہ اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
فضل خان ایڈووکیٹ کے مطابق آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں مارے جانے والے بچوں کے والدین کبھی بھی احسان اللہ احسان کو معاف نہیں کریں گے۔ انہیں عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے۔ عدالت ہی سے ان کو سزا دلائیں گے۔
پاکستان میں 2019 میں پولیو کے 136 کیسز سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 92 کیسز کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔
ساتھ ہی، ان گروپس کے ذریعے ادارے سے متعلق اطلاعات اور واقعات شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جرگے کی جانب سے اس ضمن میں ایک دستخط شدہ معاہدہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت مقامی کپڑے کی مارکیٹ میں خواتین کے داخلے اور خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کالعدم شدت پسند تنظیم، تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والے دھڑے، جماعت الاحرار نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے
خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پشتون تحفّظ تحریک (پی ٹی ایم) نے اپنی ریلی کے دوران پختونوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی اور قوم پرست جماعتوں سے مشترکہ لائحہ عمل کی اپیل کی ہے۔
مئی 2018 میں آئینی ترمیم کے ذریعے قبائلی علاقے خیبر پختونخوا ضم ہوئے تو اس وقت حکومت نے قبائلی اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم اب زیادہ تر قبائلی حکومت کے اقدامات سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔
مزید لوڈ کریں