پی ٹی ایم رہنماؤں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے چھ دسمبر کو سہراب گوٹھ کراچی میں پیشگی اجازت لیے بغیر جلسہ کیا اور اس میں سیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز الفاظ استعمال کیے۔
آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گروں کے ہلاکت خیز حملے کو آج بروز بدھ چھ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ لیکن اس سے سانحے میں جان سے جانے والے بچوں اور اساتذہ کے لواحقین کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
فردین امینی کی ہلاکت معمہ بنی ہوئی ہے۔ افغان صحافیوں کے مطابق مقامی پولیس اسے خودکشی قرار دے رہی ہے۔ جب کہ آریانہ ٹی وی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صحافی کو اغوا کر کے قتل کیا گیا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس بڑے منصوبے کی لاگت میں ڈیزائن کی تبدیلی کے باعث 17 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر دو ارب 77 کروڑ 47 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گیس کمپنی 'آپ پاکستان' کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی میعاد رواں برس جون میں ختم ہو گئی تھی۔ اسپتال میں آکسیجن گیس کے معاملات پر نظر رکھنے کے لیے ماہر عملہ بھی موجود نہیں اور وقوعہ کے روز گیس پلانٹ کے انجینئرز اور دیگر عملہ بھی غیر حاضر تھا۔
اسپتال کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو ہلاکتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن کی متواتر سپلائی بحال نہ رہ سکی، جس کے سبب مریض دم توڑ گئے۔
چمن میں مقامی قبائل سرحدی گزرگاہ پر ماضی کی طرح آزاد نقل و حرکت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جب کہ طورخم میں افغان حکام گزرگاہ کے دونوں جانب دیوار کی تعمیر پر معترض ہیں۔
بیرسٹر محمد خالد خورشید گلگت بلتستان کے تیسرے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے جب کہ حزب اختلاف کے اراکین کی ریکوزیشن پر امجد حسین قائد حزب اختلاف منتخب ہو گئے۔
شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی قبائلی ہے اور دیگر تین افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، مریدکے اور ایبٹ آباد سے ہے۔
گو کہ محسن داوڑ نے اتحاد کے اغراض و مقاصد کی اب بھی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی عدم شرکت سے لامحالہ اتحاد کو نقصان ہو گا۔
پاکستان نے افغان صدر کے افغانستان کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی قید میں کمی اور ان کے رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
گلگت بلتستان کی نگراں حکومت کے ترجمان کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران نہ صرف سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بلکہ تین سرکاری گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ اب حالات پر امن ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے مخبروں کے اطلاع پر مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی۔ جس کے جواب میں دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ شروع کر دی گئی۔
اس بحث کا آغاز اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ایک اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے محسن داوڑ کی شرکت کے بارے میں سوال اٹھائے جانے پر ہوا تھا۔
ہائی کورٹ نے فیصلے میں مرکزی مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا ہے۔ جب کہ تین تین سال کی سزائیں پانے والے مجرموں کی ضمانت پر رہائی کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان کے عام انتخابات کے برعکس گلگت بلتستان کی اسمبلی کے انتخابات میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سیکیورٹی کے فرائض پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کے سپرد کیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے مطابق فوج سمیت کسی بھی ریاستی ادارے سے بات چیت کا فیصلہ اب حزبِ اختلاف میں شامل 11 سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہو گا۔
جسٹس وقار نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے سے لے کر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرنے تک متعدد مقدمات کی سماعت کی۔
پشاور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق وقار احمد سیٹھ چند روز قبل کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے تھے اور گزشتہ دو دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں پر کل 327 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ ان میں سے 128 مختلف سیاسی جماعتوں کے نامزد کردہ ہیں جب کہ 197 امیدوار ذاتی اور انفرادی طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں