قدیم زمانے میں کرسمس کے تہوار کے موقع پر گرجا گھروں کے باہر ایک بکس یا ڈبہ رکھا جاتا تھا جس میں لوگ اپنی استعداد کے مطابق رقم ڈال دیتے تھے جو بعد میں گرجا گھر کی انتظامیہ معاشرے کے ایسے لوگوں میں تقسیم کر دیتی تھی جو کرسمس تہوار منانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔
یہ گھر صدر ٹرمپ کے والد فریڈ ٹرمپ نے 1940 کی دہائی کے دوران تعمیر کیا تھا اور صدر ٹرمپ نے اس گھر میں اپنی زندگی کے پہلے چار سال گزارے تھے۔
یہ دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب بظاہر صدر ٹرمپ افغانستان، شام، اُردن، جزیرہ نما کوریا اور دنیا کے دیگر خطوں سے امریکی فوجیں واپس بلانے کے ارادے کا اظہار کر چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایوان نمائندگان میں ان کے مواخذے کے حوالے سے تحقیقات شروع ہونے کا امکان بھی بڑھ رہا ہے۔
ارسٹو نامی اس مشین نے اس امتحان میں 90 فیصد نمبر لیے ہیں، جبکہ اس نے 12 ویں جماعت کے سائنس ٹیسٹ میں بھی 80 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فون لائنز، انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطے فوری طور پر بحال کیے جائیں کیونکہ یہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔
تمام دنیا کی نگاہیں سلامتی کونسل کے جمعے کے اجلاس پر لگی ہوئی ہیں اور لوگ انتہائی دلچسپی اور توجہ سے اس بات کے منتظر ہیں آیا یہ اجلاس اس 72 سالہ تنازعے کے حل کے سلسلے میں کوئی حتمی کردار ادا کر پائے گا؟
نہرو نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کشمیر میں استصواب رائے کرانے کے عہد پر کاربند رہیں گے اور اس علاقے میں امن و امان بحال ہوتے ہی اس پر عمل درآمد کر لیا جائے گا۔
ایلزبیتھ تھریلکلڈ نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کے اس اقدام کے اثرات کئی برس تک شدت سے محسوس کیے جاتے رہیں گے۔ تاہم اس اقدام کے خلاف بین الاقوامی برادری کی طرف سے کوئی رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔
اس مرحلے پر، امریکہ نے پاکستان کو فوجیں واپس بلانے کیلئے کہا، جبکہ پاکستان نے امریکہ سے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں ثالثی کرے۔
ڈاکٹر وائن بام کہتے ہیں کہ طالبان کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کے لیے بیتاب ہے۔ لہذا امکان یہی ہے کہ اس بارے میں پاکستان کی مدد سے امریکہ اور طالبان میں کوئی سمجھوتا ہو جائے گا۔
لیاقت علی خان کے دورے کے موقع پر ان کے اعزاز میں نیویارک میں ایک پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ انہیں کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی۔ اس موقع پر لیاقت علی خان نے امریکہ کے ایوان نمائندگان سے بھی خطاب کیا۔
کرکٹ کے سابقہ اور موجودہ معروف کھلاڑیوں کی اکثریت بھی یہ جاننا چاہتی ہے کہ دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن کیوں نہیں قرار دیا گیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو قوائد کی بھینٹ کیوں چڑھا دیا گیا
تجزیہ کاروں کے خیال میں ہو سکتا ہے کہ عمران خان کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ذاتی قربت پیدا ہو جائے جس سے ان کے ملک کو فائدہ پہنچے۔
بجٹ کے ذریعے ملک کی تقدیر نہیں بدلی جا سکتی اور یہ حکومت کی مجموعی اقتصادی پالیسی کا محض ایک حصہ ہوتا ہے۔ لیکن بجٹ میں کیے جانے والے اقدامات اقتصادی پالیسی کو درست سمت میں لے جانے کے سلسلے میں بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 جون کو ہو گا جس میں اٹارنی جنرل پیش ہوں گے۔ انہوں نے مزید کچھ بتانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت خفیہ رکھی جاتی ہے۔
30 مئی سے 14 جولائی تک جاری رہنے والے بارھویں ورلڈ کپ کے دوران کل دس ٹیموں کے درمیان 58 میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ میچ انگلینڈ اور ویلز میں 11 مختلف وینیوز پر ہوں گے اور فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا جسے شائقین کرکٹ روحانی مرکز گردانتے ہیں۔
پاکستان میں چاند دیکھنے کا معاملہ آجکل کے دور میں جتنا متنازع ہے شاید اس سے پہلے اتنا کبھی نہیں تھا۔
سندھ طاس معاہدے کی رو سے مشرق کی جانب بہنے والے تین دریاؤں بیاس، راوی اور ستلج کے پانی کا کنٹرول بھارت کو دیا گیا جب کہ مغربی علاقے میں بہنے والے تین دریاؤں سندھ، چناب اور جہلم کے پانی کا کنٹرول پاکستان کے حصے میں آیا۔
’اِی ایس پی این‘ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنے عملے کے 22 ارکان کو انفرادی طور پر اپنی اپنی ورلڈ کپ الیون منتخب کرنے کیلئے کہا اور پھر اُن 22 ٹیموں میں سے کرکٹ کی تاریخ کی حتمی ورلڈ الیون کا انتخاب کیا گیا
اس سے قبل بھارت نے بدھ کے روز اپنے دلائل پیش کئے تھے جس میں بھارتی وکیل نے اعتراف کیا کہ کلبھوشن یادیو نے مبارک حسین پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایا۔ تاہم، بھارتی وکیل کا کہنا تھا کہ محض جعلی پاسپورٹ رکھنے کی بنا پر اسے موت کی سزا نہیں دی جا سکتی
مزید لوڈ کریں