Sidra Dar is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
گزشتہ چند برسوں میں پاکستانی ڈرامے کے موضوعات میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی تنقید کی زد میں بھی رہی ہے۔ پاکستانی ڈرامے کے حال اور مستقبل کے بارے میں معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر سلطانہ صدیقی کے ساتھ ہماری نمائندہ سدرہ ڈار کی گفتگو۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد سردی نے بھی دستک دے دی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں بارش کو کیسے ناپا جاتا ہے اور محکمۂ موسمیات کو کیسے پتا چلتا ہے کہ کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟ اگر نہیں، تو دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی یہ رپورٹ۔
پاکستان میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین اپنے ابتدائی طبّی معائنے اور پھر تحقیقات کے دوران کس کرب سے گزرتی ہیں؟ جانیے سابق میڈیکو لیگل افسر روحینہ حسن کی وائس آف امریکہ کی سدرہ ڈار کے ساتھ اس گفتگو میں۔
کراچی کی ننھی فاطمہ اور ان کے والد راشد نسیم دونوں مارشل آرٹ کے ماہر ہیں اور عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں باپ بیٹی نے بھارت کے خلاف عالمی ریکارڈز بنائے ہیں۔ ان کی کامیابی کی کہانی، محنت اور مستقبل کے ارادوں کے بارے میں جانتے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
ریٹا مسیح نے کہا کہ میں نے 13 برس اس کی پرورش کی اور اس شخص نے 20 دن میں اسے اپنے ہاتھوں میں کر لیا۔ وہ آدمی اتنی بڑی عمر کا تھا میری بیٹی خوب صورت اور کمسن تھی۔ اس نے سوچا ہو گا کہ اسے اتنی کم عمر لڑکی تو ملے گی نہیں۔ تو اس نے اسے حاصل کرنے کے لیے یہ سب کیا۔
پاکستان میں معروف سوشل میڈیا ایپ 'ٹک ٹاک' پابندی کے بعد دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے حکومت کو غیر اخلاقی مواد روکنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے اس ایپ کے صارفین کیسے متاثر ہوئے تھے اور اب بحالی کے بعد ان کے کیا ارادے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
کراچی کی آرٹس کونسل میں ان دنوں جاری تھیٹر فیسٹیول میں پہلی بار چار ایسے ڈرامے بھی اسٹیج کیے جا رہے ہیں جو 18 یا اس سے زائد برس کی عمر کے ناظرین کے لیے ہیں۔ ان ڈراموں میں ایسا کیا ہے کہ انہیں +18 قرار دیا گیا ہے؟ جانیے سدرہ ڈار کی اس رپورٹ میں۔
محکمۂ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ گرم اور خشک ہواؤں کے سبب کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب درجۂ حرارت 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کنٹونمنٹ بورڈ سے کئی بار ماحول کو درپیش خطرات اور مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔ لیکن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جواب آیا کہ ہم وفاقی ادارہ ہیں اور آپ کو جواب دہ نہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما میں ایسے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آئے گی جنہیں بخار، نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایت ہوگی۔ ایسی صورت میں کرونا وائرس کی تشخیص میں بہت دشواری ہوگی۔
پاکستان میں خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کے واقعات عام ہیں۔ ان پر صرف بہتر روزگار کے ہی نہیں بلکہ عبادت گاہوں تک کے دروازے بند ہیں۔ ایسے میں کراچی کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں کو ایک ایسی جگہ میسر آئی ہے جہاں وہ بغیر کسی روک ٹوک کے عبادت کر سکتے ہیں۔ دیکھیے سدرہ ڈار کی رپورٹ
پاکستان کے فائیو اسٹار ہوٹلوں اور بڑے ریستورانوں میں مرد شیفس کا راج ہے۔ لیکن کراچی کی میلینی ارونا اس شعبے میں اپنا نام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ میلینی فائیو اسٹار ہوٹل میں شیف کیسے بنیں اور انہیں اپنے کام کے دوران کیا چیلنجز درپیش ہیں؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں پولیو ورکرز پُر خطر مقامات اور نامساعد حالات میں بھی کام کرنے سے نہیں گھبراتے۔ دہشت گردی بھی ان کے عزم کو شکست نہیں دے سکی ہے۔ ملیے سدرہ ڈار کی رپورٹ میں ایک ایسی ہی بہادر پولیو ورکر سے جنہوں نے اپنی زندگی کے 24 برس اس مشن کو دیے ہیں اور جن کے کام کا انداز دوسرے ورکرز سے خاصا مختلف ہے۔
پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت اور جامعات کے طلبہ کی کلاسز کا آغاز ہوا ہے۔ اسکول کھلنے سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ کتنا بڑھے گا اور والدین اپنے بچوں کو اس وبائی مرض سے کیسے محفوظ رکھیں؟ جانیے ڈاکٹروں کی زبانی
کراچی کے مہنگے ترین علاقے ڈیفنس کے رہائشی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ لیکن گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں کے بعد اس علاقے میں کئی دن پانی کھڑا رہا اور بجلی کی فراہمی منقطع رہی جب کہ سڑکوں کی حالت اب بھی خراب ہے۔ ڈیفنس کے رہائشیوں کے مسائل جانتے ہیں سدرہ ڈار کی رپورٹ میں
کراچی کا علاقہ لیاری فٹ بال اور باکسنگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی کھیلوں میں اپنا نام بنا رہی ہیں۔ لیاری کی ایک کم عمر باکسر عالیہ سومرو بھی ہیں جن کا راستہ نہ وسائل اور سہولتوں کی کمی نے روکا، نہ ہی لوگوں کی تنقید نے انہیں مایوس کیا۔ عالیہ سومرو کی کہانی جانیے اس رپورٹ میں
کراچی میں رواں ہفتے ہونے والی شدید بارشوں میں شہریوں نے اپنی جانیں تو بچا لیں لیکن اپنے گھروں کا سامان اور دیگر املاک نہ بچا سکے۔ کئی علاقے ایسے ہیں جہاں اب بھی برساتی پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہیں۔ شہر میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کی داستان جانتے ہیں اس ویڈیو میں۔
کراچی میں کئی علاقے اور بستیاں اب بھی برساتی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ ان علاقوں کے کچھ مکین اب گھروں کی چھتوں پر پناہ لے رہے ہیں اور کچھ اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بچا کچھا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ شہر کی اس صورتِ حال کی کہانی، جانیے سدرہ ڈار کی زبانی
پاکستان میں آن لائن کلاسز کے لیے زیادہ تر تعلیمی ادارے زوم، ٹیمز یا اسی طرز کی دیگر ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن ان ایپس کے ذریعے پڑھائی میں اکثر طلبہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ کراچی کے ایک ادارے نے آن لائن اسٹڈیز کا نیا ماڈل اپنایا ہے۔ جانتے ہیں سدرہ ڈار کی رپورٹ میں۔
سیلاب سے سب زیادہ نقصان ضلع کچھی کے علاقے بولان میں ہوا۔ جہاں دو مقامات پر پل جب کہ کئی جگہ سے سڑک پانی میں بہہ گئی ہے جس سے بلوچستان اور سندھ کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں