امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے بیرون ملک بھیجے جانے والے افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،900 کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ رہی۔
فورٹ میک کوئے بیس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے خصوصی امیگرنٹ ویزا کے درخواست دہندگان، ان کے اہل خانہ اور خطرے سے دوچار دیگر افراد اتوار کے روز فورٹ میک کوئے پہنچے۔
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہاجرین کو رامسٹین ایئربیس پر عارضی قیام کی اجازت دینے سے متعلق برلن نے واشنگٹن سے اتفاق کیا ہے۔
ترکی کے راستے یورپ جانے والے زیادہ تر تارکین وطن یونان کا راستہ اختیار کرتے ہیں جس سے یونان پر بوجھ پڑتا ہے اور کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کے دفتر کے مطابق امریکہ نے افغانستان کی تعمیرِ نو پر 145 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے۔ اس میں سے 83 ارب ڈالر فوج اور پولیس کی تشکیل پر صرف کیے گئے۔
اپریل میں امریکہ کی 47 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے ٹوئٹر، شاپیفائی اور ای بے کی ویب سائٹ کے سی ای اوز کو ایک مشترکہ خط لکھا تھا جس میں ان کمپنیوں سے جعلی ویکسین کارڈ کی فروخت کے لنکس یا اشتہارات ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا.
اگرفیچر یہ تعین کرتا ہے کہ اپ لوڈ کی گئی تصویر ’چائلڈ ایبیوز‘ کے زمرے میں آتی ہے تو پھر اسے عملے کا کوئی فرد دیکھے گا۔ اگر تصدیق ہو جاتی ہے کہ یہ چائلڈ پورنوگرافی ہے تو صارف کا اکاونٹ معطل کر کے نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائٹڈ چلڈررن کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ساوتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنزی گراہم کے ساتھ سینیٹ میں ان کے چند ساتھیوں نے اختتام ہفتہ دفتری امور کی انجام دہی اور میل ملاپ میں وقت گزارا تھا۔ لنزی گراہم نے سینیٹر جو منچن کے ساتھ ہاوس بوٹ میں شام گزاری تھی جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے اندر علامات محسوس کی تھیں۔
امریکی فلم پروڈکشن اسٹوڈیو والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم ’جنگل کروز‘ نے ویک اینڈ پر مقامی سطح پر توقع سے زیادہ تین کروڑ 41 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔
امریکہ کے محکمۂ انصاف کے مطابق اس جاسوسی مہم میں نیویارک کے چار پراسیکیوٹرز یعنی وکلائے استغاثہ کے دفاتر میں ملازمین کے 80 فیصد مائکروسافٹ ای میل اکاونٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنا شامل تھا۔
'بین اینڈ جیری' کمپنی کی جانب سے اسرائیل کے زیر انتطام مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اپنی آئس کریم کی فروخت بند کرنے کے بیان کو اسرائیل کی پالیسی کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
محققین کا خیال ہے کہ بھارت میں حکومت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق وبا سے لگ بھگ چار لاکھ 15 ہزار اموات ہوئی ہیں تاہم یہ تعداد حقیقی اموات کے مقابلے میں کئی گنا کم بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت ان دعوؤں کی تردید کر رہی ہے۔
نئے قانون کے تحت بچوں کی کتابوں میں ایسے تمام مواد پر پابندی عائد کی گئی ہے جس میں ہم جنس پرستی، جنسی تبدیلی یا منتقلی کی تشہیر یا عکاسی کی گئی ہو۔
آب و ہوا اور ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شدید موسمی تغیر اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے درمیاں ایک واضح براہ راست تعلق ہے لہذا آب و ہوا پر ہنگامی بنیادوں پر عملی توجہ دینا ناقابل انکار حقیت ہے۔
پیٹر نے پیشہ ورانہ انداز سے زندگی گزاری۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’گھٹنوں کے بل آزاد زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔‘‘ ان کے اہل خانہ کے بقول، جہاں ان کا بچھڑنا ناقابل برداشت ہے، وہیں وہ پیٹر پر بے حد فخر کرتے ہیں۔
برطانوی حکومت نے طے کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ حملوں کو ان جرائم کی فہرست میں شامل کیا جائے گا، جن کے نتیجے میں تماشائیوں کے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں جانےپر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی نے 2018 میں تب ماہرین کے ایک گروپ کو ان تجاویز پر کام کرنے کا کہا تھا جب چین کے ایک سائنسدان ہی جیانکوئی نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دنیا میں پہلی بار انسانی جین میں تبدیلی کر کے بچے پیدا کئے ہیں۔
امریکہ میں ریستوران، پارکس اور دیگر جگہوں پر نوکری میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو ایک گھنٹے کام کرنے کے عوض 15، 17 یا اس سے زائد ڈالرز کی رقم جب کہ کچھ جگہوں پر اسکولوں کی فیس بھرنے میں مدد کے لیے بونس بھی دیا جا رہا ہے۔
’’ٹیکنالوجی کے بدلنے کے ساتھ ساتھ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ جے ای ڈی ای کلاؤڈ کانٹریکٹ، جو پہلے بھی کئی بار تعطل کا شکار ہو چکا ہے، اب محکمہ دفاع کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔‘‘
اسرائیل کی پارلیمان میں حکومت کو وہ قانون دوبارہ منظور کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے تحت اسرائیل کے عرب شہریوں پر پابندی عائد کی جا رہی تھی کہ وہ مغربی کنارے یا غزہ کے تعلق رکھنے والے شریکِ حیات کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے اور نہ ہی ان کو شہریت حاصل ہو گی۔
مزید لوڈ کریں