فارم کے مالک جیری گلبرٹ کا کہنا تھا کہ بگ جیک کو یاد رکھنے کے لیے اصطبل میں اس کی جگہ خالی رکھی جائے گی اور اس پر کتبہ بھی لگایا جائے گا۔
زائد اجرتوں اور بونس سمیت دیگر مراعات کے ساتھ اوقاتِ کار میں سہولت کی پیشکش کے باوجود ملازمیں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جیف بیزوس نے پچھلے ماہ جون کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنی خلابازی کی کمپنی بلیو اوریجن کی پہلی فلائیٹ سے خلا کا سفر کریں گے۔
اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ ساتھ ہی کابل ایئرپورٹ پر چند سو اضافی امریکی فوجی ممکنہ طور پر ستمبر تک موجود رہیں گے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے تیار کیے جانے والے یہ مقامی لوگ پولیس میں نچلا عہدہ رکھنے والے 'اسپیشل پولیس آفیسرز' کہلائیں گے۔
طالبان نے قندوز صوبے کے ضلع امام صاحب پر بھی قبضہ کر لیا ہے جو وسطی ایشیا سے رسد کی فراہمی کا اہم راستہ ہے۔ صوبائی پولیس ترجمان کے مطابق، جھڑپوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔
عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں سفری پابندیوں اور مشکلات کی وجہ سے بڑی تعداد میں چینی سیاح اندرون ملک سفر کو ترجیح دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے تبت میں مقامی سیاحوں کا رش کئی گنا بڑھ گیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جب کہ ریاست الاباما کے بعض علاقوں میں مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
سرکاری الیکٹرک کمپنی توانیر کے ایک عہدیدار غلام علی رخشانی مہر نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک پروگرام میں کہا کہ بوشہر پلانٹ کی بندش کا آغاز ہفتے کو ہوا اور یہ 'تین سے چار روز' تک بند رہ سکتا ہے۔
کم جونگ ان نے دور تک مار کرنے والے میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سفارت کاری کے امکانات باقی رکھنا چاہتے ہیں.