سونیا کا کہنا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہی کا عمل گھر سے ہی شروع ہونا چاہیے۔ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ عورت مارچ کا مقصد پیغام پہنچانا ہے، اس لیے اسے جاری رہنا چاہیے۔
عدنان صدیقی نے کہا، "عرفان اپنی دھن میں مگن رہنے والے انسان تھے۔ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، ان کے اپنے ہی ساتھ تھا۔ وہ ایک بے ضرر انسان تھے جو فون پر ہمیشہ گرم جوشی سے بات کرتے تھے۔ بہت اپنائیت اور پیار سے ملتے تھے۔ ان کی موت سے صرف برصغیر کا نہیں بلکہ فن کی دنیا کا نقصان ہوا ہے۔"
ان کا کہنا ہے کہ ہر انسان کے کوئی اصول ہونے چاہئیں اور انہی اصولوں کے تحت وہ مستقبل میں خلیل الرحمن قمر ساتھ کام نہیں کریں گی۔ وہ ماضی میں "میرا نام یوسف ہے" نامی ڈرامہ میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ یہ ڈرامہ 2015 میں نشر ہوا تھا۔
نعمان اعجاز کو دکھ ہے کہ اب اداکاری یا ہدایت کاری کو مزدوری سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا، "یہ مزدوری نہیں، بادشاہی کا کام ہے۔ لیکن، افسوس کہ فقیروں کے ہاتھ چلا گیا ہے۔"
بشریٰ انصاری کے بقول ''یہ پریشان کُن حالات ہیں اور میں اپنے نواسے، نواسیوں کو پیار کرنے سے بھی گھبراتی ہوں۔ باہر نکلنے سے خوف آتا ہے۔ گھبراہٹ کا یہ ماحول مجھے پریشان کرتا ہے۔"
ثانیہ سعید نے کہا کہ ان کے خیال میں ہمارے بیشتر ڈراموں میں خاتون کو روتا دھوتا اور کمزور دکھانا پسند کیا جاتا ہے جو جو اپنے حق کے لیے کھڑی نہیں ہوتی۔ یہ سوچ معاشرے کے اس طبقے کی عکاسی کرتی ہے جو عورت کو برابری کا درجہ نہیں دیتا اور نہ ہی دینا چاہتا ہے۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے منفی اثرات میں ضرورت سے زیادہ خریداری بھی شامل ہے۔ امریکہ اور دیگر ملکوں کی طرح آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بیشتر سپر اسٹورز کے متعدد شیلوز خالی ہیں۔ لوگ گبھرا کر زیادہ خریداری کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے وائس آف امریکہ اردو کی نمائندہ ارم عباسی کی تحریر
ناہیدہ نے 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 588 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کا آغاز 2009 میں کیا تھا جب سے اب تک وہ متعدد بار بین اقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر عروب شاہ کا کہنا ہے کہ اُن کی کوشش ہو گی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف وکٹیں حاصل کریں۔ اُن کے بقول، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ایونٹ کی مضبوط ٹیمیں ہیں اور ان ٹیموں کے خلاف بالنگ کرنے میں بھی مزہ آتا ہے۔
آسٹریلیا میں موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں پندرہ سالہ عائشہ نسیم بھی شامل ہیں۔ وہ ٹیم کی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جو جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی عائشہ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
عائشہ نسیم کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ اس وقت گورنمنٹ ہائی اسکول فار گرلز میں نویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہیں۔ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عائشہ پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ بسمہ معروف پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔ اُن کے بقول وہ چھ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں لیکن اس بار بطور کپتان کھیلنے پر وہ تھوڑی سے گھبرائی ہوئی ہیں۔ مزید بتا رہی ہیں ارم عباسی
آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا امتحان 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے۔ اس سے قبل بسمہ معروف کی قیادت میں ٹیم تیاریوں میں مصروف ہے۔ کپتان کہتی ہیں ٹیم گزشتہ 20 روز سے آسٹریلیا میں ہے اور یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئی ہے۔ مزید بتا رہی ہیں ہماری نمائندہ ارم عباسی
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کا منحرف گروپ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ انہوں نے اسے ناکام بنا دیا جس کے بعد حکومت نے جلد بازی میں ان کے خلاف ہیروئین برآمدگی کا کیس بنایا۔
شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کو ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
’’یہ دلچسپ بات ہے کہ سب سے پہلے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی آواز خود عمران خان نے اٹھائی تھی؛ اور ان کی جماعت مسلسل اس موقف کی تائید کرتی رہی۔ اب جب وہ حکومت میں ہیں اور پروسیکیوشن ان کا اختیار اور حق ہے؛ تو پھر عدالتی فیصلے کے بعد اتنا ردعمل کیوں دکھایا جا رہا ہے۔‘‘
نیویارک میں مقیم 38 سالہ آتش تاثیر برطانیہ میں پیدا ہوئے اور دو برس کی عمر میں ان کی والدہ مشہور صحافی تلوین سنگھ انہیں دہلی لے گئیں۔ وہ اب دہلی میں ہی مقیم ہیں۔
پاکستان کے مشہور فلم ڈائریکٹر جامی کا وائس آف امریکہ کی ارم عباسی سے خصوصی انٹرویو ۔ ریپ کا نشانہ بننے کے انکشافات سوشل میڈیا پر کرنے کے بعد سے وہ کسی نا معلوم مقام پر موجود ہیں۔
مزید لوڈ کریں