ریاست نیواڈا کے مغرب میں 6.4 شدت کا زلزلہ

نیواڈا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، جمعے کی صبح ریاست نیواڈا کے دور دراز مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق، زلزلے کی شدت رچرسکیل پر چھہ اعشاریہ چار تھی۔

زلزلہ سیرا نیواڈا رینج میں صبح چار بجکر تین منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق، ابتدائی زلزلے کا مرکز سات اعشاریہ چھہ کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ اس کے بعد چھہ مزید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

شہر سالٹ لیک سٹی سے لیکر ریاست کیلیفورنیا کی سینٹرل ویلی تک لوگوں نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ہیں۔