|
ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ رشمیکا مندنا کی فلم 'چھاوا' جمعے کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔
ایکشن اور تاریخ پر مبنی فلم 'چھاوا' کی ہدایت کاری لکشمن اتیکر نے دی ہیں جب کہ اسے 'میڈ ڈوک فلمز' کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم میں وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کے علاوہ اداکارہ ڈیانا پینٹی اور اداکار اکشے کھنا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
'چھاوا' پہلے چھ دسمبر 2024 کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی لیکن اس کی تاریخ آگے بڑھا کر 14 فروری کر دی گئی تھی۔
فلم کی کہانی مراٹھا راجہ چھترپتی سمبھاجی کے دور کے گرد گھومتی ہے۔
SEE ALSO: اکشے کمار کی فلم 'اسکائے فورس' کا 150 کروڑ سے زائد بزنسبھارتی سنیما گھروں میں اس وقت 'چھاوا' کے علاوہ کیپٹن امیریکہ: بریو نیو ورلڈ، لوو یاپا، صنم تیری قسم اور بیڈ ایس روی کمار لگی ہوئی ہیں۔
بھارتی اخبار 'ٹائمز آف انڈیا' کے مطابق وکی کوشل کی فلم سال 2025 کی سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔
فلم کے لگ بھگ 10 کروڑ بھارتی روپے کے ایڈوانس ٹکٹس بک ہوئے تھے اور امید کی جا رہی ہے کہ فلم پہلے روز 25 کروڑ روپے کا بزنس کر سکتی ہے۔