دنیا بھر میں اُن کے 10 کروڑ سے زائد البم فروخت ہوئے۔ اُنھیں سات بار ’گریمی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا اور ’پرپل رین‘ کے گانے کو ’بہترین تخلیقی کاوش‘ پر ’آسکر‘ کا ایوارڈ دیا گی
کراچی —
امریکی پاپ موسیقی کے مایہ ناز گلوکار، پرنس 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق، وہ منیسوٹا کے شہر منی پولس میں اپنے گھر پر جمعرات کی علی الصبح مردہ پائے گئے۔
اُن کا نام پرنس روجرز نیلسن تھا، جس خداداد صلاحیت کے مالک منجھے ہوئے موسیقار کو چند معرکة الآرا گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا تھا، جیسا کہ ’1999‘، ’لٹل ریڈ کورویٹ‘ اور ’پرپل رین‘، جو دراصل سنہ 1984 کے اُن کے البم اور فلم کا عنوان تھا جسے شہرت کے زینے پہ درخشاں ٹائیٹل کا درجہ حاصل رہا ہے۔
دنیا بھر میں اُن کے 10 کروڑ سے زائد البم فروخت ہوئے۔ اُنھیں سات بار ’گریمی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا اور ’پرپل رین‘ کے گانے کو ’بہترین تخلیقی کاوش‘ پر ’آسکر‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
سنہ 2004 میں، پرنس کا مومی مجسمہ ’روک اینڈ رول ہال‘ میں مزین کیا گیا۔