رسائی کے لنکس

کنگ آف بلیوز انتقال کر گئے


اپنے 70 سالہ فنی سفر کے دوران کنگ نے "بلیوز" کو مقبول عام بنانے کے لیے بہت سے موسیقاروں کی مدد کی اور ان کے لیے اپنی آواز کا جادو بھی جگاتے رہے۔

امریکہ کے نامور گٹار نواز بی بی کنگ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

موسیقی کی صنف "بلیوز" کے منجھے ہوئے موسیقاروں میں سے ایک تصور کیے جانے والے فنکار کے اٹارنی کا کہنا تھا کہ "کنگ آف بلیوز" کی موت لاس ویگاس میں ان کے گھر پر نیند کے دوران پرسکون انداز میں واقع ہوئی۔

اپنے 70 سالہ فنی سفر کے دوران کنگ نے "بلیوز" کو مقبول عام بنانے کے لیے بہت سے موسیقاروں کی مدد کی اور ان کے لیے اپنی آواز کا جادو بھی جگاتے رہے۔ "وائبرٹو الیکٹرک گٹار اسٹائل" ان ہی کا خاصہ رہا۔

وہ 1925ء میں جنوبی امریکی ریاست مسیسیپی میں پیدا ہوئے۔ اپنے فنی سفر کا آغاز میفس میں ڈسک جوکی اور ریڈیو پر گیت نشر کرنے سے کیا۔ یہاں سے ان کی شہرت بیل اسٹریٹ بلیوز بوائے کی طور پر ہوئی جسے بعد میں انھوں نے اختصار کے ساتھ " بی بی" کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا۔

کنگ کی گٹار جس کا نام انھوں نے "لوسیل" رکھا تھا راک اینڈ رول ہال آف فیم اور بلیوز فاؤنڈیشن ہال آف فیم میں رکھی جا چکی ہے۔

ان کے بے شمار مشہور گیتوں میں "دی تھرل اس گون، لیٹ دی گڈ ٹائمز رول اور ہاؤ بلیو کین یو گیٹ" شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG