امریکی گلوکار سڈنی میں دوران تقریب گر پڑے

امریکی گلوکار سڈنی میں دوران تقریب گر پڑے

امریکی گلوکار سڈنی میں دوران تقریب گر پڑے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موسیقی کی ایک تقریب کے دوران سٹیج سے گر کر زخمی ہونے والے معروف امریکی گلوکار اور گیتوں کے مصنف جمی بفئے کو طبی امداد کے بعد جمعرات کے روز ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مشہور گیت ”مارگیریٹا ولے“ کے صدا کار چونسٹھ سالہ بفئے بدھ کی شب سڈنی آپرا ہاؤس میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ وہ حادثاتی طور پر سر کے بل سٹیج سے نیچے گر پڑے جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

بفئے کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ”جمی کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔“