جنوبی افریقہ کو میچ میں کامیابی کے لیے ایک سو بیاسی رنز کا ہدف ملا جو اس نے میچ کے چوتھے روز چھ وکٹوں پر حاصل کر کے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔
واشنگٹن —
جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گئی۔
کیپ ٹاوٴن میں کھیلے گے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزبھی اپنے نام کر لی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں تین سو اڑتیس رنز بنائے جس میں نمایاں کردار یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریوں کا تھا۔ جنوبی افریقہ کے فلینڈر نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم تین سو چھبیس رنز بنا سکی۔ اس طرح پاکستان کو صر ف باہ رنز کی برتری حاصل ہو سکی۔ سعید اجمل نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز مایوس کن رہی اور پوری ٹیم ایک سو انہتر رنز ہی بنا سکی۔ دوسری اننگز میں اظہر علی پینسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے تین بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔
جنوبی افریقہ کے فیلنڈر نے دوسری اننگز میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کو میچ میں کامیابی کے لیے ایک سو بیاسی رنز کا ہدف ملا جو اس نے کھیل کے چوتھے روز چھ وکٹوں پر حاصل کرلیا اور یوں وہ یہ میچ چار وکٹوں سے جیت گیا۔
دوسری اننگز میں بھی سعید اجمل نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ بائیس فروری سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔