رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 338 رنز پر آؤٹ


اسد شفیق 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بعد میں آنے والے بلے باز متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکے

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔

جمعہ کو میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے اسکور 253 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو کچھ ہی دیر بعد اسد شفیق 111رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

بعد میں آنے والے بلے بازوں میں تنویر احمد کے علاوہ کوئی بلے باز بھی قابل ذکر کھیل پیش نہ کرسکا۔ تنویر احمد نے 44 رنز بنائے جب کہ سعید اجمل 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے فلینڈر نے پانچ، مورکل اور پیٹرسن نے دو، دو جب کہ سٹیئن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جو ابتدا میں کچھ مشکلات کا شکار ہونے کے بعد سنبھلنے میں کامیاب ہوئی۔

میچ کے پہلے روز محض 33 کے اسکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے لیکن بعد میں یونس خان اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم ایک اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکی۔ دونوں نے سینچریاں اسکور کیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG