جاپان کے ایک مچھلی بازار میں ایک کیکڑا 50 لاکھ ین میں فروخت ہوا ہے۔ یہ کیکڑا ایک ایک ہوٹک کے مالک نے خریدا ہے۔
مچھلی بازار میں فروخت ہونے والے کیکڑے کی قیمت 46 ہزار ڈالرز سے زائد بنتی ہے۔
اس کیکڑے کو خریدنے والے ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے خوش نصیب کھائیں گے۔
ظاہر ہے کہ اتنی مہنگی ڈش وہی شخص کھا سکتا ہے جس پر خوش نصیبی سے دولت اور دہن کی برسات ہوتی ہو۔
مہنگے ہوٹلوں میں جا کر مہنگے کھانے کھانا دولت مند جاپاینوں کی روایت سمجھی جاتی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیلام ہونے والے کیکڑے کا وزن تقریباً سوا کلو ہے جس سے محض چند گاہکوں کے لیے ہی ڈشز بن سکیں گی۔
دنیا کا مہنگا ترین کیکڑا جاپان کے شہر توتوری میں فروخت ہوا ہے جس سے کیکڑے کی قیمت کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
پچھلے سال اسی فش مارکیٹ میں ایک کیکڑا 20 لاکھ ین یعنی 18 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا اور اسے بھی ایک ہوٹل نے خریدا تھا۔
بیش قیمت دام پانے والا کیکڑا ایک خاص نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے’ فائیو شائنگ اسٹار‘ یعنی پانچ روشن ستارے کہا جاتا ہے۔
اس نسل کے کیکڑے 'برفانی کیکڑے' کہلاتے ہیں اور یہ سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتے ہیں۔
دنیا کی سب سے مہنگی بولی جیتنے والے کا نام تسوجی ہاماشی تا ہے۔
انہوں نے 'سی این این' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ قیمت بہت زیادہ ہے۔ لیکن زیادہ دام لگانا یہاں کی روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس کیکڑے کی ڈش اس کی قیمت ادا کر دے گی۔
برفانی کیکڑے کو جاپان میں سب سے زیادہ خوش ذائقہ ڈش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یہ کیکڑے جاپان کے مرکزی جزیرے ہونشو میں اوساکا اور ہیروشما کے درمیانی علاقوں کے پانیوں سے سردیوں میں پکڑے جاتے ہیں جنہیں مہنگے ریستوران ہاتھوں ہاتھ خرید لیتے ہیں۔