رجنی کانت کا اپنے چاہنے والوں کے نام خط

2013年1月9日,朝鲜人在平壤人民大学习堂内使用电脑终端机。

بالی ووڈ فلموں کے ہیرو رجنی کانت تیزی سے روبہ صحت ہیں اور ان دنوں اسپتال سے ڈسچارج ہوکر سنگاپور میں ہی آرام کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو اپنے ہاتھ سے چار صفحات پر مشتمل ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے بیماری کے دوران گزرے ہوئے دنوں اور اپنی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا ہے ۔

رجنی کانت نے اس خط کی ایک کاپی میڈیا کو بھی جاری کی ہے ۔ اپنے پیغام میں رجنی کا نت کا کہنا ہے کہ وہ بہت تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور جلد ہی بھارت لوٹنے والے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بہت جلد اپنی ادھوری فلم " رانا"کی شوٹنگ بھی شروع کرنے والے ہیں جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اب شاید یہ فلم بند کرنا پڑے۔

رجنی کانت جو گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ جہاں ایک طرف میرے ڈاکٹروں نے جان توڑ محنت سے مجھے بچایاہے وہیں مجھے نئی زندگی دلوانے میں میرے لاکھوں چاہنے والوں کی محبت، ان کی عبادات اوردعاوٴں کا بھی ہاتھ ہے۔

چنائی کے دو اسپتالوں میں علاج کے بعد 61سالہ اداکار کو سنگاپورکے اسپتال میں بھرتی کرایاگیاتھا ۔رجنی کانت کا کہنا ہے کہ انہیں بیمار پڑ کر اپنے چاہنے والوں کی محبت کو دوگنا ہوتے دیکھا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں ایک بھائی، ایک دوست اور ایک بیٹے کی طرح چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی جنم لوں تب بھی اس محبت کو نہیں بھولا نہیں پاوٴں گا۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ سب کا شکریہ اداکرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔اس لئے میری خواہش ہے کہ میں تادیر سب کو تفریح فراہم کرتارہوں اسی لئے امید ہے کہ آپ مجھے جلد میری نئی فلم " رانا"میں دیکھ سکیں گے۔