پولیس عہدیداروں اور مقامی لوگوں کے مطابق سائیکل کی ایک دوکان کے قریب اُس وقت ہوا جب کہ دوکان کا مالک صبح کے وقت وہاں پہنچا اور وہ اپنی دوکان کھولنے لگا۔
پشاور —
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پیر کو ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی عہدیداروں کے مطابق یہ دھماکا بنوں کے مضافاتی علاقے نواہی میں سائیکل کی ایک دوکان قریب ہوا۔
پولیس عہدیداروں اور مقامی لوگوں کے مطابق سائیکل کی ایک دوکان کے قریب بم دھماکا اُس وقت ہوا جب کہ دوکان کا مالک صبح کے وقت وہاں پہنچا اور وہ اپنی دوکان کھولنے لگا۔
دھماکے سے ایک راہ گیر بھی ہلاک ہوا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دیسی ساخت کا بم دوکان کے ساتھ ہی نصب کیا گیا تھا، لیکن اس کی اس بم دھماکے محرکات واضح نہیں ہیں کیوں کہ بتایا جاتا ہے کہ دوکان کے مالک کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔
ضلع بنوں قبائلی علاقوں کے قریب ہی واقع ہے جہاں اس سے قبل بھی شدت پسند سکیورٹی فورسز اور عوامی مقامات پر حملے کرتے رہے ہیں۔