ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے خلیج فارس میں دو ڈرون طیارے مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کے حوالے سے ایک خبر میں کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں دو جاسوسی طیاروں کو ما رگرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کئی مرتبہ ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ تاہم انھوں نے ان واقعات کا کوئی ثبوت فراہم کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ کب مار گرائےگئے۔
انھوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کو بنیادی طور پر بنیادی طور پر پڑوسی ممالک عراق اور افغانستان میں استعمال کیا جا رہا ہے مگر یہ کبھی کبھارایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کرتے رہے ہیں ۔امریکہ کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز نے دشمن کے کئی جدید جاسوسی طیارے مار گرائے ہیں۔
اس ایرانی خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔