ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے کہا ہے کہ اس کی بری فوج کی سالانہ مشقوں میں 12000 فوجیوں نے حصہ لیا۔
ٹی وژن نے نشریے میں جنرل نوذر نعمتی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دو روزہ فوجی مشقیں 190 مربع میل یعنی تقریباً 500 مربع کلومیٹر کے علاقے میں ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی مشقوں کا علاقہ وسطی صوبے اصفہان میں واقع ہے۔
جنرل نعمتی کا کہنا تھا کہ زمینی فورسز نے نئے حربی طریقوں کی آزمائش کی۔
ایران ہر سال اپنی فوجیوں کی چوکسی اور جنگ کے لیے تیار ہونے کا اظہار اپنی فوجی مشقوں کے ذریعے کرتا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل یا امریکہ کی جانب سے کسی بھی حملے کا پوری قوت سے جواب دے گا۔
ایران ان دونوں ملکوں کو خطے کے لیے ایک خطرہ قرار دیتا ہے۔
خطے کے ملکوں کو شام اور یمن میں ایران کے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی اثرورسوخ پر تشویش ہے۔