جدید ٹیکنالوجی اور اپیل کی مصنوعات کے شائقین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ایپل کا جدید اور منفرد وائرلیس اسپیکر ’ہوم پاڈ‘ 9 فروری سے ’ایپل اسٹورز‘ پر دستیاب ہوگا، جس کے آن لائن آرڈر کا آغاز امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں 26 جنوری سے ہوگیا ہے۔
تاہم، ہوم پاڈ فرانس اور جرمنی میں رواں سال موسم بہار میں ہی مل سکے گا۔
ہوم پاڈ کی خوبی یہ ہے کہ اس کا استعمال آسان ہے اور وہ موسیقی کے شائقین کو بہترین کوالٹی میں میوزک فراہم کرتا ہے۔ ہوم پاڈ آپ کو دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ میوزک لائبیریری تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
ہوم پاڈ اپیل کی ایک اور ڈیوائس سری کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد آپ کو ڈیجیٹل دنیا کی کئی جدید ترین سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ سری اپیل کا تیار کردہ پرسنل اسسٹنٹ ہے جو مصنوعی ذہانت پر کام کرتا ہے۔ یہ آلہ اس وقت ایک کروڑ سے زیادہ آلات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
’ہوم پاڈ سری کے ساتھ مل کر آپ کو میسج بھیج سکتا ہے۔ وقت کی درستگی کر سکتا ہے۔ پاڈکاسٹ کو چلا سکتا ہے۔ آپ اس کے ذریعے کھیلوں، ٹریفک اور موسم کے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ آپ اس کی مدد سے اپنے گھر کے ان جدید آلات کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر کام کرتے ہیں۔
ہوم پاڈ کا کنٹرول بہت آسان ہے۔ آپ اسے محض چھو کر بھی استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ ٹچ ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے۔
اپیل میوزک لائبیری کے سبسکرائبرز ساڑھے چار کروڑ گانوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جن میں آئی ٹیونز بھی شامل ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ گانے اشتہاروں سے پاک ہیں۔
ہوم پاڈ ایپل کی قیمت 349ڈالر ہے اور یہ سفید اورسرمئی رنگوں میں دستیاب ہے۔