واشنگٹن —
گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ایک تقریب، جس میں مشرقی افریقہ کے تمام سربراہان نے شرکت کی، جبوتی میں آزادانہ تجارت کے خطے کا سنگ بنیاد رکھنے کا افتتاح ہوا، جس کے لیے جبوتی کا کہنا ہے کہ یہ براعظم کا سب سے بڑا ’فری ٹریڈ زون‘ ہوگا۔
منصوبے کو مکمل ہونے میں 10 سال لگ جائیں گے اور تکمیل تک یہ تنصیب 48 مربع کلومیٹر کے رقبے تک پھیل جائے گی۔
وزیر اعظم عبد القادر کامل محمد نے ’وائس آف امریکہ‘ کی افریقہ کے لیے فرانسسی سروس کو بتایا کہ شروعاتی مرحلے پر ہی، منصوبے کے نتیجے میں جبوتی کی معیشت میں 11 فی صد کا اضافہ ہوگا۔
لیکن، کچھ ماہرین کی نظر میں 3.5 ارب ڈالر کے اس منصوبے کے نتیجے میں چینی سرمایہ کاری پر انتہا درجے کا انحصار بڑھے گا، جس سے اس چھوٹے سے صحرائی ملک پر قرضے کا بوجھ خطرناک سطح تک بڑھ چکا ہوگا۔