ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی پریکٹس
میزبان ٹیم کئی مسائل کا شکار ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین اور سابق کپتان راس ٹیلرکو ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے, جب کہ لوکی فرگوسن بھی انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم اور بیٹسمین افتخار احمد نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اش سودھی نے بھی آکلینڈ کے ایڈن پارک میں پریکٹس سیشن کے دوران بالنگ کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو ہو گا۔
کپتان کین ولیمسن, بیٹی کی ولادت کی وجہ سے چھٹی پر ہیں اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت مچل سیٹنر کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوئنز ٹاؤن میں پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا تھا۔ جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریزسے باہر ہو گئے ہیں۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز سے پہلے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے لیے بہت پر امید ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے بعد یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا بین الاقوامی دورہ ہے۔
نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کا دار و مدار فاسٹ بولنگ اٹیک پر بھی ہو گا۔ تجزبہ کار بولنگ کوچ وقار یونس نے پریکٹس سیشن کے دوران مقامی حالات کے مطابق فاسٹ بولرز کو بولنگ کے داؤ پیچ سکھائے۔
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ ٹریننگ سیشن کے دوران بال کیچ کرتے ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیمز نیشام آکلینڈ کے ایڈن پارک میں ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کر رہے ہیں۔