بالی ووڈ میں دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی شہنائیاں بجنے کو تیار ہیں ۔ اتوار کے دن دپیکا نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نہ صرف شادی کی تاریخ اپنے پرستاروں سے شیئر کردی بلکہ وہ اپنا شادی کارڈ بھی ’منظر عام ‘پر لے آئی ہیں۔
دو زبانوں ، انگریزی اور ہندی میں چھپوائے گئے کارڈ پر دو فلمی ستاروں کے ملن کی تاریخ 14 اور 15 نومبردرج ہے ۔شادی اٹلی میں ہوگی۔ اس حوالے سے پہلے ہی اطلاعات آچکی تھیں۔
Actors Deepika Padukone and Ranveer Singh to get married on November 14th and 15th. (Image Courtesy- Deepika Padukone%27s Twitter account) pic.twitter.com/IdBXwPNIXY
— ANI (@ANI) October 21, 2018
دپیکا اور رنویر سنگھ کے انگنت فینز کو انتظار تھا کہ وہ شادی کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو کوئی نہ کوئی پیغام ضرور دیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کارڈ کے ساتھ کوئی پیغام درج نہیں ۔
دونوں ستاروں کی شادی کے حوالے سے بالی ووڈ میں مہینوں سے بحث چھڑی ہوئی تھی۔
شادی سے متعلق انگنت پیشگوئیاں بھی کی گئی تھیں جبکہ خوش گپیوں اور افواہوں کا بھی بازار گرم تھا۔ کوئی کچھ کہتا تھا کوئی کچھ ۔۔مگر اب لگتا ہے کہ شادی کی تاریخ کے اعلان کے بعد ان پیشگوئیوں اور افواہوں کا سلسلہ تھم جائے گا۔
شادی سے متعلق مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب اٹلی کے نہایت خوبصورت مقام ’لیک کومو‘میں ہوگی لیکن شادی میں صرف 30مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے جن میں دونوں کی فیملیز اور قریبی دوست شامل ہیں۔