ہریکین سینٹر نے انتباہ جاری کیا ہے کہ فلوریڈا کا مغربی ساحل سمندر جِس میں ٹمپا کا شہر بھی شامل ہے، طوفان کی زد میں آسکتے ہیں، جِس مقام پر اگلے ہفتے ریپبلیکن پارٹی کا چار روزہ قومی کنوینشن ہونے والا ہے
ہفتے کے روز ہیٹی سمندری طوفان کی زد میں آیا، جب کہ اُس کے دارالحکومت ’پورٹ او پرنس‘میں کم از کم 30سینٹی میٹر موسلہ دھار بارش ہوئی۔
تین سال قبل آنے والے زلزلے میں دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر تباہی آنے کے بعد سےمتاثرہ افراد اب تک کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
اس سے قبل موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق، تین افراد ہلاک ہوگئےہیں جب کہ امدادی کارکن خیمہ بستی میں آباد ہزاروں لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
سمندری طوفان کے امریکی مرکز کی طرف سے ہفتے کو جاری ہونےوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس وقت سمندری طوفان مشرقی کیوبا کےپاس سے گزر رہا ہے اور30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اتوار کو جب یہ خلیج میکسیکو اور امریکی سرزمین کی طرف اور فلوریڈا کیز کی طرف رُخ کرے گا، اس کی رفتار طوفان میں بدل جائے گی۔
سینٹر نے انتباہ جاری کیا ہے جِس میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا کا مغربی ساحل جِس میں ٹمپا کا شہر بھی شامل ہے، سمندری طوفان کی زد میں آسکتے ہیں، جِس مقام پر اگلے ہفتے ریپبلیکن پارٹی کا چار روزہ قومی کنوینشن ہونے والا ہے۔
پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں آیا طوفان کا اِس چار روزہ تقریب پر کوئی اثر پڑ سکتا ہے۔ ٹمپا، فلوریڈا کا اہم جنوبی شہر ہے، جو میامی کے شمال میں 300کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔
ہیٹی کے دارالحکومت میں ریڈ کراس کے ایک کارکن، فرانس ہرٹیبیز نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ہے کہ ایک کیمپ کے زیادہ تر خیمے بچ گئے ہیں، جب کہ کچھ کو نقصان پہنچا ہے۔
اُنھوں نے اِس بات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ ساحلی علاقے کی آبادی کو مٹی کے تودے گرنےکا خدشہ لاحق ہوسکتاہے۔