یمن میں جمعرات کو ہونے والے ایک کاربم حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دارالحکومت صناء میں وزارت دفاع کی عمارت سے ٹکرائی۔ بعد ازاں احاطے سے فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس حملے کا نشانہ وزارت کے زیرانتظام ایک اسپتال تھا جب کہ حملہ آوروں کی اکثریت کو یا تو ہلاک کر دیا گیا ہے یا وہ زخمی ہیں۔
’’ حملہ آوروں نے اس مجرمانہ فعل کے لیے یہاں جاری تعمیراتی کام کی آڑ میں یہ کارروائی کی۔۔۔صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔‘‘
وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق حملہ آور دو گاڑیوں پر سوار تھے اور مرنے والے 20 افراد میں حملہ آور بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے لوگوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی۔
فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن امریکہ کے اس اتحادی ملک میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی فورسز اور ان کی تنصیبات پر القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند حملے کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ سال جولائی میں یمن کی سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس ایک خودکش بمبار نے فوجی پریڈ کی مشق کرنے والوں پر حملہ کر کے کم ازکم 90 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔