رسائی کے لنکس

یمن: پناہ گزینوں کے لئے اضافی 68 ملین ڈالر امداد کا اعلان


یہ اضافی امریکی امداد یمن کے ان تین لاکھ اندرون ملک متاثرین کے بہبود کے لیے خرچ ہوگی، جو حالیہ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہوئے ہیں

امریکہ نے یمن کے پناہ گزینوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لئے مزید 68 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خارجہ جان کیری کے اعلان کردہ امداد کی یہ رقم ’ورلڈ فوڈ سپورٹ پروگرام‘ کے تحت خرچ کی جائے گی۔

یہ اضافی امریکی امداد یمن کے ان تین لاکھ اندرون ملک متاثرین کے بہبود کے لیے خرچ ہوگی، جو حالیہ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہوئے ہیں۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر اور اقوام متحدہ کے ادارہ اطفال سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے پہلے ہی ان پناہ گزینوں کو خوراک، پانی، شیلڑ، طبی سہولت، تحفظ اور دیگر امداد فراہم کررہے ہیں۔

68 ملین ڈالر کی اضافی رقم کے اعلان کے بعد، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گزشتہ ایک برس کے دوران فراہم کی جانے والی امریکی امداد کی کل مالیت 188 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG