رسائی کے لنکس

ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کا دو ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان


چین کے صدر نے ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا وعدہ کیا

چین کے صدر، ژی جِنپنگ نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ غریب ملکوں کی ترقی کے عالمی اعانتی فنڈ کے لیے اُن کا ملک 2 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

اقوام متحدہ میں ہفتے کو منعقدہ دیرپہ ترقی کے موضوع پر سربراہ اجلاس سے خطاب میں، ژی نے کہا کہ چین کو توقع ہے کہ آئندہ 15 برس کے دوران عالمی اعانتی فنڈ بڑھ کر 30 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

چینی صدر نے کم ترقی یافتہ ملکوں میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور عہد کیا کہ اُن کی حکومت چین کو واجب الادا سود سے پاک قرضہ جات کو اس سال معاف کرنے کا بھی وعدہ کیا، جو سہولت کم ترین ترقی یافتہ اور چھوٹے جزیرہ نما ملکوں کے لیے ہوگی۔

ژی نے چین کی جانب سے یہ وعدے اقوام متحدہ سے اپنے اولین خطاب میں کیے۔

امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ملک ماضی میں چین پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور اقدام کی پاسداری نہیں کر رہا، جن کا مقصد عالمی سطح پر زیادہ مؤثر کردار کی چین کی تگ و دو ہے۔


ژی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران خطاب بھی کریں گے، جس کا پیر کے روز آغاز ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG